بلاول بھٹو نے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کیلئے پارٹی کا الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ 5 ہفتوں میں انٹرا پارٹی انتخابات کا عمل مکمل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کے لیے پارٹی کا الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا۔ فوزیہ حبیب کو الیکشن بورڈ کی کنوینئر مقرر کیا گیا ہے جبکہ عامر فدا پراچہ اور سید سبط الحیدر بخاری کو بورڈ کے رکن نامزد کیا گیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ 5 ہفتوں میں انٹرا پارٹی انتخابات کا عمل مکمل کرے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن بورڈ
پڑھیں:
بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ
حیدرآباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاؤں جھنڈو کھوسو آمد ہوئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد دیں۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی کہ گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے 209 گھر متاثر ہوئے جس میں سے 135 سے زائد گھر تعمیر ہوچکے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متاثرین سیلاب سے کہا کہ ہم نے خواتین کو ان گھروں کا مالک بنایا ہے تاکہ ایک پوری نسل ترقی کرسکے۔
Post Views: 4