پاکستانی سفیر کو امریکا سے بے دخل کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ2025ء) پاکستانی سفیر کو امریکا سے بے دخل کر دیا گیا، ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکی شہر لاس اینجلس پہنچنے پر امریکا میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان سمیت کئی ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر باقاعدہ پابندی عائد کیے جانے سے قبل پاکستان کے ایک سفارتی اہلکار کو امریکا سے ڈی پورٹ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مبینہ انتظامی بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے پاکستانی سفیر کو نجی دورے کے سلسلے میں امریکا پہنچنے پر امریکی امیگریشن حکام نے امریکا سے بے دخل کر دیا۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ترکمانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر کے کے احسن وگن کو امریکی شہر لاس اینجلس سے واپس ڈی پورٹ کیا گیا، سفیر پاکستان کے پاس امریکی ویزا اور تمام قانونی سفری دستاویزات موجود تھے۔(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ ترکمانستان میں پاکستانی سفیر کے کے احسن وگن چھٹیوں پر لاس اینجلس جارہے تھے، امریکی امیگریشن حکام نے احسن وگن کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روکا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ امریکی سسٹم میں پاکستانی سفیر پر متنازع ویزا ریفرنسز کا اعتراض موجود تھا۔ اس واقعے کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو واقعے کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کو معاملے کی جانچ پڑتال کی ہدایت کردی۔ دوسری جانب امریکہ داخلے پر شہریوں کی پابندی کی وضاحت کیلئے پاکستان نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کرلیا۔ ڈان اخبار کے مطابق پاکستان نے امریکہ میں اپنے شہریوں کے داخل ہونے پر عائد ہونے والی ممکنہ سفری پابندیوں کی اطلاعات کے بعد وضاحت کے لیے محکمہ خارجہ سے رابطہ کیا ہے، اس کی تصدیق امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کی، اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ سفری پابندیوں سے متعلق وضاحت کیلئے ہم امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں تاہم ان کی جانب سے اب تک ایسی کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئیں، اس متعلق تمام باتیں فی الحال خبروں پر مبنی ہے، اب تک کچھ بھی سرکاری طور پر سامنے نہیں آیا، ہم اب بھی تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے عالمی نیوز ایجنسی رائٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کو بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے جن کے شہریوں کو امریکہ میں داخلے سے روکا جائے گا، پاکستانیوں کو سفر پر مکمل پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا لیکن ویزوں کے لیے درخواست دیتے وقت انہیں مزید جانچ پڑتال سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔ اسی حوالے سے نیویارک ٹائمز نے بھی خبر دی تھی کہ پاکستان کو اورنج کیٹیگری میں رکھا جا سکتا ہے جس کے تحت مخصوص قسم کے ویزوں پر پابندیاں عائد کی جائیں گی، اس زمرے میں شامل ممالک صرف خوشحال افراد کے لیے کاروباری سفر جیسے ویزے کے اہل ہوں گے لیکن تارکین وطن یا سیاحوں کے لیے نہیں، ان ویزوں کی مدت کو بھی کم کیا جاسکتا ہے اور درخواست دہندگان کو ذاتی انٹرویو میں شرکت کی ضرورت ہوگی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستانی سفیر کو میں پاکستان پاکستان کے لاس اینجلس امریکا سے کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
یمن پر امریکی فضائی حملے شدت اختیار کرگئے ہیں، جن میں تازہ ترین کارروائی کے دوران مزید تین یمنی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق، امریکا نے دارالحکومت صنعا، امران، مارب اور حدیدہ سمیت مختلف شہروں میں حوثیوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ادھر حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے قریب ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق، رواں ماہ اپریل کے دوران اب تک چھ امریکی ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے، جو یمنی مزاحمت کی جوابی کارروائی کا ثبوت ہے۔
یمنی بندرگاہوں پر ہونے والے مسلسل حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 80 تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر چکی ہے۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور اپنے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
Post Views: 1