حاجی حنیف طیب کا اسٹریٹ کرائم میں ہوشربا اضافہ پر تشویش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت، اپوزیشن، تمام سیاسی جماعتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مل کر موثر لائحہ عمل طے کریں، اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم حاجی محمد حنیف طیب نے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ اور مزاحمت پر قتل کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ حاجی حنیف طیب نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کاسلسلہ تھم نہ سکا، آئے روز واقعات رونما ہورہے ہیں، ذرا سی مزاحمت کرنے پر جان سے مار دیا جاتا ہے، ایک ماہ میں تقریباً درجنوں افراد کو ڈکیٹی کے دوران قتل کردیا گیا ان واقعات کے باعث ہر طبقہ میں شدید تشویش پائی جارہی ہے، ہرکوئی خوف میں مبتلا ہے لیکن افسوس ہے کہ اس کی روک تھام کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔
حاجی حنیف طیب نے کہا کہ واقعات کی کیمروں کی ریکاڈنگ بھی وائرل ہوجاتی ہے جس میں جرائم پیشہ عناصر واضح دیکھائی دیتے ہیں لیکن اُن کو پکڑے میں حکومتی اہلکار ناکام دکھائی دیتے ہیں، اگر کوئی مجرم پکڑ لئے جاتے ہیں تو وہ ضمانتوں رہا ہوجاتے ہیں۔ حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ کراچی معاشی حب ہے یہاں پر امن و امان قائم کرنا نہایت ضروری ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت، اپوزیشن، تمام سیاسی جماعتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مل کر موثر لائحہ عمل طے کریں، اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسٹریٹ کرائم حنیف طیب نے نے کہا کہ
پڑھیں:
حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم فراہم کی جائے گی
اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا جہاں کیمپوں میں چاروں صوبوں میں عازمین کے لیے ویکسین کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا گیا اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ عازمین حج کو پرواز سے دو دن قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم حاصل کرنا ہو گی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت حج انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا جہاں سیکریٹری مذہبی امور سید عطا الرحمان سمیت اعلی حکام نے بریفنگ دی اور حاجی کیمپوں میں ویکسن کی فراہمی کے انتظامات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے تمام حاجی کیمپ تیار ہیں، عازمین حج زحمت سے بچنے کے لیے پاک حج ایپ پر دیے گئے شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ آئیں۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور ملتان میں ویکسین کی فراہمی 21 اپریل سے شروع ہو گی، کراچی، رحیم یار خان، سکھر، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں 22 اپریل سے ویکسین فراہمی کا آغاز ہو گا اور کوئٹہ کے عازمین حج کو لازمی ویکسین لگانے کا آغاز 23 اپریل سے ہو گا۔
بتایا گیا کہ رحیم یار خان کا عارضی حاجی کیمپ 22 تا 24 اپریل کام کرے گا۔
حکام نے بتایا کہ عازمین کرام متعلقہ حاجی کیمپوں میں لازمی ویکسین، ادویات کی پیکنگ اور حج تحائف وصول کریں گے اور پرواز سے دو دن قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم حاصل کرنا ہو گی۔