اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مارچ 2025ء) یروشلم سے پیر 10 مارچ کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق اسرائیل آج ہی اپنا ایک وفد خلیجی عرب ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ بھیج رہا ہے، جو وہاں غزہ پٹی کی جنگ میں عبوری فائر بندی میں توسیع کے لیے ہونے والی بات چیت کے نئے دور میں حصہ لے گا۔ قبل ازیں اسرائیل نے ان مذاکرات میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس پر دباؤ بڑھانے کے لیے غزہ پٹی کو بجلی کی ترسیل بھی منقطع کر دی تھی۔

سات اکتوبر 2023ء کو اسرائیل میں حماس کے بڑے دہشت گردانہ حملے کے فوری بعد شروع ہونے والی غزہ کی جنگ 15 ماہ سے بھی زیادہ عرصے تک جاری رہی تھی اور پھر اسرائیل اور حماس کے مابین امریکہ، قطر اور مصر کی ثالثی میں طے پانے والے ایک ایسے عبوری فائر بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ 19 جنوری سے نافذ العمل ہو گیا تھا، جس کی مدت ڈیڑھ ماہ تھی۔

(جاری ہے)

اس پہلے مرحلے کی مدت بھی رواں ماہ کے اوائل میں پوری ہو گئی تھی، مگر تب تک اسرائیل اور حماس آپس میں جنگ بندی معاہدے کے اس دوسرے مرحلے سے متعلق مذاکرات مکمل نہیں کر سکے تھے، جو انہیں تب تک مکمل کرنا تھے۔

اسی لیے اب تینوں ثالث ممالک مسلسل ان کوششوں میں ہیں کہ کسی طرح اسرائیل اور حماس دونوں کو اس معاہدے کے دوسرے مرحلے پر اتفاق رائے کے قریب لایا جائے اور تب تک عبوری فائر بندی کی مدت میں توسیع کر دی جائے۔

جنگی فریقین میں اختلاف رائے کس بات پر

موجودہ صورت حال میں فائر بندی کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے آگے کس طرح بڑھا جائے، اس بارے میں اسرائیل اور حماس کے مابین اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔

حماس کی خواہش ہے کہ فائر بندی کے دوسرے مرحلے سے متعلق مذاکرات کا ثالثوں کی موجودگی میں فوری آغاز ہونا چاہیے۔

اس کے برعکس اسرائیل کی ترجیح یہ ہے کہ دوسرے مرحلے پر اتفاق رائے سے قبل بات چیت کے لیے کافی وقت دیتے ہوئے ختم ہو چکے پہلے مرحلے ہی کی مدت میں توسیع کر دی جائے۔

غ‍زہ امن معاہدے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کیا جائے، حماس

ان حالات میں حماس کی طرف سے اسرائیل پر یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

اس پس منظر میں حماس کی طرف سے آج پیر کے روز ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کا سیزفائر کے ''دوسرے مرحلے کے آغاز سے ہچکچانا اس کے ان ارادوں کو بے نقاب کر رہا ہے کہ وہ مذاکرات کو روکنا چاہتا ہے۔‘‘ اسرائیلی وفد کی قیادت کون کرے گا؟

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق قطر میں آج ہی جو اسرائیلی مذاکراتی وفد بھیجا جائے گا، اس کی قیادت داخلی سلامتی کے نگران ملکی خفیہ ادارے شین بیت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کریں گے۔

اسی دوران اسرائیل حماس پر دباؤ بڑھانے کے لیے نہ صرف کئی روز پہلے سے غزہ کے لیے ہر قسم کی اشیائے ضرورت کی ترسیل روک چکا ہے بلکہ کل اتوار کو رات گئے اس نے یہ اعلان بھی کر دیا کہ وہ غزہ پٹی کے پورے فلسطینی علاقے کو بجلی کی فراہمی بھی بند کر رہا ہے۔

اسلامی ممالک نے غزہ کی بحالی کے مصری منصوبے کی توثیق کر دی

اسرائیلی وزیر توانائی ایلی کوہن نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ انہوں نے غزہ پٹی کو بجلی کی ترسیل روک دینے کا حکم دے دیا ہے، ایک بیان میں کہا، ''ہم اپنے یرغمالیوں کو واپس لانے کے لیے ہر وہ ذریعہ استعمال کریں گے، جو ہمیں دستیاب ہے اور ساتھ ہی ہم اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ جنگ کے بعد اگلے ہی دن سے حماس غزہ پٹی میں کہیں بھی موجود نہ ہو۔

‘‘ بجلی کی ترسیل کی بندش پر حماس کا ردعمل

اسرائیلی حکومت کے غزہ پٹی کو بجلی کی فراہمی منقطع کر دینے کے اتوار کی رات کیے گئے اعلان کے بعد فلسطینی تنظیم حماس نے اس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اس فیصلے سے وہ اسرائیلی یرغمالی بھی متاثر ہوں گے، جو ابھی تک غزہ پٹی ہی میں ہیں۔

حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا، ''(غزہ پٹی کو) بجلی کی فراہمی معطل کرنے کا یہ فیصلہ ایک ایسا اقدام ہے، جو اس لیے ایک ناکامی ہے کہ یوں اسرائیلی قیدیوں (یرغمالیوں) کے لیے بھی خطرات پیدا ہو جائیں گے، جنہیں بہرحال صرف مذاکرات کے نتیجے میں ہی رہا کیا جائے گا۔

‘‘

ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا متبادل، مسلم ممالک کا اجلاس

غزہ سے متعلق اسرائیل کے تازہ فیصلوں پر اس کے اتحادی ممالک کی طرف سے بھی تنقید کی جا رہی ہے۔ مثال کے طور پر جرمنی کی طرف سے پیر کے روز اس امر پر تنقید کی گئی کہ اسرائیل نے غزہ پٹی کو بجلی کی فراہمی بند کر دی ہے۔

یرغمالی رہا نہ کیے تو ’مارے جاؤ گے‘، ٹرمپ کی غزہ کو دھمکی

جرمن وزارت خارجہ کی ترجمان کاترین دیشاؤر نے کہا، ''غزہ پٹی کو ایک بار پھر اشیائے خوراک کی کمی کے خطرے کا سامنا ہے اور اب غزہ کو بجلی کی ترسیل منقطع کر دینے کا اسرائیلی فیصلہ بھی نہ صرف ناقابل قبول ہے بلکہ وہ اسرائیل کی ان ذمے داریوں سے بھی متصادم ہے، جو بین الاقوامی قانون کے تحت اس پر عائد ہوتی ہیں۔

‘‘

م م / ک م، ر ب (روئٹرز، اے ایف پی، ڈی پی اے)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسرائیل اور حماس بجلی کی فراہمی بجلی کی ترسیل دوسرے مرحلے فائر بندی کی طرف سے حماس کے میں کہا رہا ہے کے لیے کی مدت

پڑھیں:

حماس کے مکمل خاتمے تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی، نیتن یاہو

اپنے ایک بیان میں صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حماس تو جنگ کے خاتمے اور اپنی حکومت کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کر رہی ہے، حماس اسرائیل کے مکمل انخلاء اور غزہ کی تعمیر نو کا بھی مطالبہ کرتی ہے، تعمیر نو کیوجہ سے اتنی بڑی امدادی آئے گی کہ وہ دوبارہ مسلح ہو پائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم اس جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے، جب تک حماس کو ختم نہ کر دیں۔ ٹیلی ویژن پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تک تمام قیدیوں کو واپس نہ لے آئیں، جنگ کو ختم نہیں کریں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس کے مطالبات کے سامنے جھک گئے تو ہم غزہ میں دوبارہ جنگ نہیں کرسکیں گے، غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کے لیے بہت بڑی شکست ہوگی۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نے کہا کہ حماس تو جنگ کے خاتمے اور اپنی حکومت کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کر رہی ہے، حماس اسرائیل کے مکمل انخلاء اور غزہ کی تعمیر نو کا بھی مطالبہ کرتی ہے، تعمیر نو کی وجہ سے اتنی بڑی امدادی آئے گی کہ وہ دوبارہ مسلح ہو پائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسی شرائط پر جنگ کا خاتمہ پیغام دے گا کہ اغواء کاری کے ذریعے اسرائیل کو جھکایا جا سکتا ہے، یہ یقینی بنانا بھی ہے کہ غزہ پٹی اسرائیل کے لیے مزید خطرہ نہیں بنے گی، حماس کی شرائط پر جنگ ختم کرنے کا کہنے والے اسرائیلی دانشور حماس کا پروپیگنڈا دہرا رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے پُرعزم ہوں، اپنے اس عزم سے دستبردار نہیں ہوں گا، نہ ہی پیچھے ہٹوں گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے امریکی سفیر نے حماس سے کیا مطالبہ کیا ؟
  • غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر اور مصر نے نئی تجویز پیش کردی
  • پوپ فرانسس کی جانب سے غزہ کی افسوسناک صورتحال کی مذمت
  • اسرائیل کی غزہ میں جنگ روکنے کے لیے ناقابلِ قبول شرائط
  • نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی، غزہ میں جارحیت جنگ کا ’نازک مرحلہ‘ قرار، حماس کی جنگ بندی شرائط مسترد کردیں
  • غزہ: اسرائیلی بمباری سے مزید 54 فلسطینی شہید، نیتن یاہو کا حماس پر دباؤ بڑھانے کا حکم
  • ہم جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حماس کو ختم نہ کردیں: نیتن یاہو
  • حماس کے مکمل خاتمے تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی، نیتن یاہو
  • غزہ پر بمباری جاری، اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا
  • غزہ پٹی: اسرائیلی حملوں میں مزید نوے افراد ہلاک