ہنڈائی نشاط نے کون سا اہم سنگ میل حاصل کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
ہنڈائی نشاط نے مقامی طور پر تیارکردہ سوناٹا فے ہائبرڈ برآمد کرکے پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔
کمپنی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ کمپنی کی تیار کردہ ہنڈائی سوناٹا فے ہائبرڈ کی پہلی کھیپ 4 مارچ کو سری لنکا بھیجی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کارکردگی اور جدید ٹیکنالوجی کا امتراج ہنڈائی سوناٹا این لائن پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟
ہنڈائی نشاط کے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ یہ یونٹس پاکستان میں تیار کیے گئے تھے، جو اس صنعت کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی ہے جو روایتی طور پر درآمدات پر انحصار کرتی ہے۔
خصوصیات اور کارکردگیسونتا فے ہائبرڈایلومینیم فرنٹ گرل، ڈوئل ایل ای ڈی پروجیکشن لیمپ، اور لاوا ایل ای ڈی ٹیل لائٹس کے ساتھ ایک جدید بیرونی حصہ پیش کرتی ہے۔
اس میں 19 انچ کے الائے وہیلز اور آل وہیل ڈرائیو کے ساتھ ہٹرک ہائبرڈ بھی شامل ہیں جبکہ اس کے اندر ایس یو وی پریمیم مواد، ایپل کار پلے اینڈرائیڈ آٹو اور حفاظتی خصوصیات جیسے بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ کے لیے 360 ڈگری کیمرہ بھی نصب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنڈائی نشاط کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک کمی کردی
گاڑی میں سیٹیں کشادہ اور ہوا کے گزرنے کا خاص انتظام ہےہائبرڈ سسٹم سے تقویت یافتہ سوناٹا فے ہائبرڈ میں 227 ہارس پاور اور 350 این ایم ٹارک انجن نصب ہے۔ یہ متعدد ڈرائیونگ موڈز اور شہر میں 16 کلومیٹر فی لیٹر اور ہائی ویز پر 12.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news برآمد پاکستان سری لنکا ہنڈائی ہنڈائی نشاطذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان سری لنکا ہنڈائی ہنڈائی نشاط ہنڈائی نشاط فے ہائبرڈ
پڑھیں:
پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف
اسلام آباد ( نیوزڈیسک)پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف۔ پشاور زلمی نے 20اوورز میں 8وکٹ کے نقصان پر 147 رنز سکور کئے ۔ بابر اعظم 46،محمد حارث28 اور جوزف نے 24رنز بنائے ۔
حسین طلعت 18،ٹام کوہلر کیڈمور 7 رنز بناسکے۔ مچل اوون 5، صائم ایوب 4 اور عبدالصمدنے 2 رنز بنائے ۔ کراچی کنگز کے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔
عامر جمال اور میر حمزہ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں :’خواتین کو رات 10 بجے کے بعد کام پر مجبور نہیں کیا جاسکتا‘