سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  نے  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ دیا 

پاکستان پیپلز پارٹی  کا  وفد چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وزیرِاعظم ہاؤس پہنچا،  وزیرِاعظم سے ملاقات، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ،وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں عوامی امنگوں پر پورا اترنے اور وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون سے عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے فعال اور متحرک کردار ادا کرنے پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو سراہا .

رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر

وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا ملک کا مستقبل بہتر کرنے کے لیے وفاق اور صوبوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہے، شرکاء نے وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ان کے نتیجے میں ملک میں حالیہ معاشی استحکام پر وزیرِ اعظم و انکی ٹیم کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا.

 وفد کے شرکا  نے   کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کے ملکی ترقی و معاشی استحکام اور عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے ہر اقدام میں حکومت سے مکمل تعاون فراہم کرے گی.پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیرِ اعظم کے حکومتی امور میں اتحادیوں سے مشاورت، انکی رائے کے احترام اور انکو اعتماد میں لینے کے اقدام پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا. پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں ملکی معیشت کی ترقی کیلئے اپنے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا.

نئی مانیٹری پالیسی  میں بھی  شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں

پڑھیں:

پی پی سے معاملات کا حل افہام و تفہیم سے چاہتے ہیں، عطا تارڑ

فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے بیان کا خیرمقدم کیا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے کو نہیں جا سکتا، اتحادیوں کے تحفظات دور کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پانی کی تقسیم انتظامی معاملہ ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ سندھ میں سیاسی جماعتوں کے احتجاج کا ہدف نہریں نہیں پیپلزپارٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بیانات سے قوم کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، دونوں اسی تنخواہ پر کام کرتیں رہیں گی، وزیر ریلوے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
  • پانی معاملہ صرف سندھ نہیں پنجاب کا بھی مسئلہ ہے، نیئر بخاری
  • نہروں کا معاملہ پی پی کے لیے نعمت، وارننگ پرحکومت کی مذاکرات کی پیشکش
  • پیپلز پارٹی کھیل بگاڑنا چاہتی ہے؟
  • رانا ثنا کا شرجیل میمن سے رابطہ، دونوں رہنماؤں کا کینالز معاملہ بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • وفاقی حکومت کسی وقت بھی گرسکتی: پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری
  • کینالز تنازع پر ن لیگ پیپلزپارٹی آمنے سامنے، کیا پی ٹی آئی کا پی پی پی سے اتحاد ہو سکتا ہے؟
  • پی پی سے معاملات کا حل افہام و تفہیم سے چاہتے ہیں، عطا تارڑ
  • کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی: وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ