صدر مملکت کا پارلیمان سے خطاب تاریخی ہے، سعدیہ دانش
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے ملکی ترقی، معاشی خوشحالی، مستحکم سیاسی ڈھانچہ، علاقائی مساوات اور ملک میں جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے اور سیکیورٹی میں بہتری کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ پارلیمان سے صدر مملکت آصف علی زرداری کا خطاب تاریخی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے ملکی ترقی، معاشی خوشحالی، مستحکم سیاسی ڈھانچہ، علاقائی مساوات اور ملک میں جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے اور سیکیورٹی میں بہتری کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے مفاہمتی سیاست کو فروغ دینے کے لئے قومی یکجہتی اور آپس میں اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے حکومت کو مشاورتی طرز حکمرانی کی تلقین کرتے ہوئے تمام فریقین کو اعتماد میں لیکر چلنے کو ضروری قرار دیا۔ صدر مملکت نے تمام اداروں تمام سیاسی جماعتوں اور صوبوں کے درمیان تعاون کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کرنے کے لیئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی ضرورت ہے اور پارلیمان کو تمام تر اختلافات سے بالاتر ہو کر ملکی و قومی مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت کی یکطرفہ پالیسیوں سے وفاقی توازن کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہذا حکومت اپنی پالیسیاں متوازن رکھے۔ سعدیہ دانش کے مطابق صدر مملکت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے تنخواہوں میں اضافہ اور توانائی کے اخراجات کم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ صدر مملکت نے اپنے خطاب میں گلگت بلتستان اور بلوچستان کو خصوصی توجہ دینے اور انہیں قومی ترقی میں موثر طور پر شامل کرنے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت نے ملک میں سیکیورٹی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر پاکستان کے اس نہایت اہمیت کے حامل خطاب کے دوران تحریک انصاف کے ممبران کا رویہ انتہائی نامناسب اور غیر پارلیمانی رہا اور ہمیشہ کی طرح انتشار اور تقیسم کی سیاست نظر آئی اس رویے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان کو ملکی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صدر آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان صدر مملکت نے
پڑھیں:
ن لیگ پانی سمیت تمام مسائل پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہے، رانا ثناء
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء نے کہا ہے کہ ن لیگ پانی سمیت تمام مسائل پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ صدر ن لیگ میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے پپپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے۔
اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اکائیوں کے درمیان پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ زمہ داری سے کرنی چاہیے۔
پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، بلاول بھٹوپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...
رانا ثناء نے کہا کہ 1991 کے صوبوں کے درمیان ہوئے معاہدے اور 92ء کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں ناانصافی نہیں ہو سکتی، کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں، اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں، ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے۔