ایرانی عوام کی طرف سے غزہ کے روزہ داروں میں روزانہ 1000فوڈ پیکٹ کی تقسیم جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
مہم کے نگرانوں میں سے ایک ابو خالد صالح نے العالم ٹی وی کو بتایا کہ طوفان الاقصیٰ کی جنگ کے آغاز سے لے کر آج تک ایرانی حمایت لامتناہی ہے اور رمضان کے مقدس مہینے میں ہم غزہ کے بے گھر افراد میں تقسیم کرنے کے لیے روزانہ ایک ہزار کھانے تیار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایرانی عوام کی طرف سے یکجہتی اور انسانی امداد کے اعلیٰ ترین مفہوم "ایران ہمدل” کے عنوان سے چلائی جانے والی مہم کے تحت رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی طرف سے غزہ میں فلسطینی عوام کی مدد نے کی اپیل کی گئی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے العالم ٹی وی کے نامہ نگار نے غزہ کی پٹی کے مصیبت زدہ افراد میں "ایران ہمدل” فاؤنڈیشن کی طرف سے تقسیم کیے جانے والے ہزاروں فوڈ پارسل اور افطار کے کھانے تیار کرنے کی وڈیو جاری کی ہے۔
غزہ میں العالم چینل کے نامہ نگار محمد ابو عبید نے تصدیق کی ہے کہ یہ سرگرمی رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی طرف سے عطیات جمع کرنے اور غزہ کے عوام کو فراہم کرنے کی اپیل کے جواب میں کی گئی ہے جو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے سانحات کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ فاؤنڈیشن غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں میں مصیبت زدہ لوگوں میں تقسیم کرنے کے لیے ہزاروں پارسل اور افطار کھانے تیار کر رہی ہے تاکہ غزہ کی پٹی کے عوام جس مشکل حقیقت میں رہ رہے ہیں، ان پر اسرائیلی محاصرے اور بین الاقوامی امدادی ٹرکوں کو غزہ پہنچنے سے روکنے کے تناظر میں انہیں ریلیف اور مدد فراہم کریں۔
غزہ میں مہم کے نگرانوں میں سے ایک ابو خالد صالح نے العالم ٹی وی کو بتایا کہ طوفان الاقصیٰ کی جنگ کے آغاز سے لے کر آج تک ایرانی حمایت لامتناہی ہے اور رمضان کے مقدس مہینے میں ہم غزہ کے بے گھر افراد میں تقسیم کرنے کے لیے روزانہ ایک ہزار کھانے تیار کرتے ہیں۔ ابو خالد نے مزید کہا کہ وہ روزانہ کھانے کے پارسل، کھجور، انڈے کی ٹرے اور پانی تیار کر رہے ہیں۔ غزہ سے ابو خالد نے کہا کہ ہم ایرانی عوام کے لیے تشکر، محبت اور تعریف کے تمام الفاظ کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران سے شکریئے کا پیغام بھیجتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کھانے تیار کر کی طرف سے ابو خالد کے لیے غزہ کے
پڑھیں:
اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانیوں کے مشکور ہیں، حماس رہنما
کراچی:فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کے رہنما نے اسرائیلی بربریت اور مظلموں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہ قائدین پر مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس میں حماس کے رہنما ناجی الضہیر نے شرکت کی اور شرکا سے خطاب میں کہا کہ پاکستانی بھائیوں کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی پر شکریہ اداکرتے ہیں۔
انہوں نے پُراعتماد لہجے میں کہا کہ فتح فلسطین عوام کا مقدر ہے، اسرائیل مجرم اورانسانیت کا قاتل ہے اور اس کے خلاف فلسطینی عوام کی جدوجہد جاری رہے گی۔
ناجی الظہیر نے کہا کہ پاکستانی عوام اسرائیل جبر کی مذمت اور اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی کررہے ہیں جس پر ہم اُن کے مشکور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اہل غزہ نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں کمزوری نہیں دکھائی، اسرائیل کے مقابلے میں ہمارے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔ تمام تر مظالم کے باوجود ہم استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اُن کا مزید کہان تھا کہ غزہ میں جاری جنگ صرف فلسطینیوں کی جنگ نہیں یہ مسلم امہ کی جنگ ہے، ہم مسجد اقصٰی اور قبلہ اول کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قرآن میں اللہ کہتا ہے کہ جب تم کو جہاد کے لیے پکارا جائے تو تم کیوں زمین سے چمٹ جاتے ہو، مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، وہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ ظلم کے لیے چھوڑتا ہے۔
کانفرنس سے سیف اللہ خالد، قاضی احمد نورانی، مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا جبکہ شرکا نے فلسطینیوں کے حق اور اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔