دیام ڈیم متاثرین کو 31 مئی 2026ء تک پلاٹ الاٹ کیے جائیں گے، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
گزشتہ تین ہفتے سے دھرنے میں بیٹھے متاثرین دیامر ڈیم کی کمیٹی کے ارکان سے مذاکرات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ منگلا کیڈٹ کالج میں زیر تعلیم طلباء کی تعداد دس سے بڑھا کر 20 کر دی جائے گی، ٹیکنیکل اور میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم طلباء کے اخراجات واپڈا برداشت کریگا اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کو 31 مئی 2026ء تک پلاٹ الاٹ کیے جائیں گے، رائلٹی اور واٹر یوزر چارجز وفاقی مورجہ قانون کے تحت عمل کیا جائے گا۔ گزشتہ تین ہفتے سے دھرنے میں بیٹھے متاثرین دیامر ڈیم کی کمیٹی کے ارکان سے مذاکرات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ منگلا کیڈٹ کالج میں زیر تعلیم طلباء کی تعداد دس سے بڑھا کر 20 کر دی جائے گی، ٹیکنیکل اور میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم طلباء کے اخراجات واپڈا برداشت کریگا، ڈیم کی زد میں آنے والے 23 سکولوں کی تعمیر کی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں زیر تعلیم طلباء
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھا لیا
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج منصور علی شاہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف اٹھا لیا۔جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس منصور علی شاہ سے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں ججز،اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔ سینئر وکلا اور عدالتی عملہ بھی حلف برداری تقریب میں شریک ہوا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی 22 سے 26 اپریل تک اعلی عدالتی وفد کے ساتھ چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دوران جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔