UrduPoint:
2025-04-22@07:15:38 GMT

چینی کی قیمت 250 روپے ہو جانے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

چینی کی قیمت 250 روپے ہو جانے کا امکان

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 10 مارچ 2025ء ) چینی کی قیمت 250 روپے ہو جانے کا امکان، شوگر ملوں کی جانب سے وافر ذخیرہ ہونے کے باوجود چینی مارکیٹ میں نہ لانے سے چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دینے کے فیصلے کی قیمت عوام ادا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں۔ ملک میں چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم نے بتایا ہے کہ اس وقت چینی کی کوئی قلت نہیں، لیکن ملیں بیچنا نہیں چاہتیں، شوگر ملیں ہر طرف سے منافع میں ہی رہتی ہیں، اب فصل نو ماہ بعد آئے گی، خدشہ ہے کہ چینی 250 روپے تک پہنچ جائے گی، وزیراعظم اس کا فوری نوٹس لیں۔

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں، لیکن ملیں بیچنا نہیں چاہتیں، شوگر ملیں ہر طرف سے منافع میں ہی رہتی ہیں، اعلی حکام کیا سٹے مافیا سے نہیں پوچھ سکتیں؟ وزیراعظم نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہی دیکھا ہے پہلے ایکسپورٹ کرتے ہیں، پھر وہی چینی امپورٹ کرتے ہیں، 450 روپے گنا کسانوں سے خریدا چینی 100 روپے ہونی چاہئے، اب فصل 9 ماہ بعد آئے گی کیا چینی 250 روپے پہنچ جائے گی؟۔

عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ جتنی چینی گوداموں میں پڑی ہے، انہیں سیل کردیں، یہ المیہ ہے ایک کلو چینی خریدنے والا اب آدھا کلو چینی لے رہا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی مہنگی ہونے کے سلسلے کو بریک نہیں لگ سکی ہے۔ رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران چینی مزید مہنگی ہو گئی، یہ مسلسل 14 واں ہفتہ تھا جب میں ملک میں چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 5 روپے تک کا اضافہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان کی آمد ہر شہر کراچی سمیت لاہور اور پشاور میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ رمضان کے 6 روز کے دوران چینی کی ریٹیل قیمت15 سے 20 روپے بڑھ گئی، چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے پر پہنچ گئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق رمضان میں پشاور کے شہریوں کو بھی ریلیف نہ مل سکا، شہر میں ہول سیل ریٹ پر چینی 164 روپے اور پرچون میں 175 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں لاہور میں چینی 170 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ 50 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد قیمت 8250 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ چینی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے تاجروں کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ہی چینی کی قیمت 200 روپے تک پہنچ جائے گی۔

تاجروں نے چینی مہنگی ہونے کا ذمے دار حکومت اور شوگر ملوں کو قرار دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے شوگر ملوں کو چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دینے کی وجہ سے چینی مہنگی ہوئی۔ حکومت کو خبردار کیا گیا تھا کہ رمضان المبارک سے قبل چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت نہ دی جائے ورنہ چینی مہنگی ہو جائے گی۔ تاہم حکومت کی جانب سے دعوٰی کیا گیا کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، اس لیے چینی کی ایکسپورٹ سے چینی مہنگی نہیں ہو گی۔ تاہم ایک مرتبہ پھر حکومتی دعوٰی غلط ثابت ہوا اور چینی کی قیمت کو پر لگ گئے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چینی کی قیمت میں ملک میں چینی کی چینی مہنگی ہو کی جانب سے کے دوران کے مطابق جائے گی ہول سیل روپے تک سے چینی فی کلو

پڑھیں:

2025-26 وفاقی بجٹ خسارہ 7222 ہزار ارب رہنے کا امکان

اسلام آباد:

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کا خسارہ 7222 ہزار ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال وفاقی حکومت کی آمدنی کا تخمینہ 19111 ہزار ارب روپے ہے جس میں ٹیکس آمدنی کا تخمینہ 15270 ارب، نان ٹیکس آمدنی کا 3841 ہزارارب روپے لگایا گیا ہے۔

این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 8780 ارب روپے منتقل ہونے کے بعد وفاق کی خالص آمدنی10331 ارب رہ جائیگی۔

مزید پڑھیں: حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ عید الاضحیٰ سے قبل پیش کرنے کا فیصلہ

وفاقی اخراجات کا تخمینہ17553ہزار ارب روپے ہے، اس میں 8106 ارب روپے سود کی ادائیگی کیلیے ہیں جس کے بعد وفاق کے پاس دیگر اخراجات کیلئے2225 ہزار ارب روپے بچیں گے۔

ان میں دفاع، پنشن، تنخواہیں، ترقیاتی پروگرام ، سبسڈیز، گرانٹس ودیگر خرچے شامل ہیں، انہیں پورا کرنے کیلیے قرضوں پر انحصار کرنا پڑسکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی
  • آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا خسارہ 7222ہزار ارب روپے رہنے کا امکان
  • درجہ دوم‘ سوم کے آئل‘ گھی کی قیمت میں 18 سے 24 روپے کلو کمی 
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، پارہ 41 پر جانے کا امکان
  • 2025-26 وفاقی بجٹ خسارہ 7222 ہزار ارب رہنے کا امکان
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی، چکن بدستور مہنگی
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی
  • اسپورٹیج ایل کی قیمت میں 10 لاکھ روپے کمی ، حقیقت یا افواہ؟
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ریکارڈ