بلاول بھٹو کی پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات جلد کروانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
بلاو بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن جلد از جلد کروانے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے تین رکنی الیکشن بورڈ تشکیل دیدیا۔
پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے الیکشن بورڈ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق فوزیہ حبیب کوالیکشن بورڈ کا کنونیئر مقرر کیا گیا ہے۔
عامر فدا پراچہ، سید سبط الحیدر بخاری الیکشن بورڈ میں شامل ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن بورڈ کو چند ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا ٹاسک دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انٹرا پارٹی الیکشن الیکشن بورڈ
پڑھیں:
وعدہ کرتا ہوں بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے، سردار سلیم حیدر
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول کے وزیراعظم بننے سے پاکستان، پنجاب اور پنڈی ڈویژن کی تقدیر بدلے گی، ہمارا پنجاب خصوصاً چکوال قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چکوال حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے ادا کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پوری ذمہ داری اور گارنٹی سے وعدہ کرتا ہوں کہ بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول کے وزیراعظم بننے سے پاکستان، پنجاب اور پنڈی ڈویژن کی تقدیر بدلے گی، ہمارا پنجاب خصوصاً چکوال قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چکوال حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے ادا کرتا ہے، بھاری ٹیکسز کے بعد بھی چکوال کو ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ناانصافی کے خلاف پیپلزپارٹی آواز اٹھائے گی، چکوال سیمٹ فیکٹری کے مزدوروں کو انکے بقایا جات دلا کر رہوں گا۔