قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ’جھوٹ پھیلانے سے گریز کریں‘، بیٹے کی پیدائش سے متعلق خبرپر حارث رؤف کا ردِعمل
حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت کی خبر اس وقت سامنے آئی جب ساتھی کرکٹرز نے انہیں سوشل میڈیا پر مبارکباد دی۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے حارث رؤف کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں حارث رؤف کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی۔
کرکٹرز کی جانب سے حارث رؤف کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں، تاہم حارث رؤف نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں ابو جب بولیں گے دلہن تیار ہے تو شادی کرلوں گا، نسیم شاہ
واضح رہے حارث رؤف کا نکاح 24 دسمبر 2022 کو اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک کے ساتھ ہوا تھا، جبکہ رخصتی اور ولیمہ جولائی 2023 میں ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بیٹے کی ولادت حارث رؤف فاسٹ بولر قومی کرکٹ ٹیم کرکٹرز کی مبارکباد وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیٹے کی ولادت فاسٹ بولر قومی کرکٹ ٹیم کرکٹرز کی مبارکباد وی نیوز بیٹے کی پیدائش فاسٹ بولر
پڑھیں:
عماد عرفانی کی گلوکار علی عظمت کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و سپر ماڈل عماد عرفانی نے گلوکار علی عظمت کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔
پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار علی عظمت 55 سال کے ہو گئے، انہوں نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی ہے۔
اس موقع پر اداکار عماد عرفانی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں انہیں علی عظمت کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Emmad Irfani (@emmadirfani)
تصویروں میں دونوں فنکاروں کو دلچسپ، خوش گوار موڈ میں ہنستے اور تصویریں بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر عماد عرفانی نے گلوکار علی عظمت کے عکس پر مبنی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی جو کہ مداحوں کی خاص توجہ کا مرکز بن گئی۔
اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ بادشاہ عظمت کو سالگرہ مبارک ہو، ہمیں تمام شاہکار اور یادیں دینے کا شکریہ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ براہِ کرم اس ٹی شرٹ کو نظر انداز مت کیجیے گا جو میں نے ان کی سالگرہ پر پہنی ہے۔
عماد عرفانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ یہ تصویر میں نے علی عظمت کے پہلے سولو البم ’سوشل سرکس‘ سے لی ہے۔
Post Views: 1