صدر زرداری کے خطاب کے دوران ہلڑ بازی، بلاول بھٹو نے اپوزیشن کو غیرسنجیدہ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران ہلڑ بازی کرنے پر اپوزیشن کو غیرسنجیدہ قرار دے دیا۔
پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ مجھے افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ اپوزیشن غیرسنجیدہ حرکتیں کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے مزید نہریں نکالنے کے فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتا: صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب
انہوں نے کہاکہ آصف زرداری پہلے صدر ہیں جنہوں نے پارلیمان سے آٹھویں بار خطاب کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ صدر نے مملکت نے اپنے خطاب میں جہاں معیشت کی بہتری کے حوالے سے حکومت کی تعریف کی ہے وہیں مسائل کی بھی نشاندہی کی ہے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ اپوزیشن کے رویے سے محسوس ہورہا ہے کہ ان کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی ہی نہیں۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ عوام کے مسائل کو حل کرنا اپوزیشن کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں، یہ صرف اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران تحریک انصاف نے شدید نعرے بازی کی اور احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں صدر آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ریکارڈ آٹھواں خطاب
اپوزیشن کے احتجاج کے باعث صدر آصف زردری نے ہیڈ فون لگا کر اپنا خطاب مکمل کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اپوزیشن بلاول بھٹو پی ٹی آئی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی صدر زرداری خطاب غیرسنجیدہ ہلڑ بازی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپوزیشن بلاول بھٹو پی ٹی ا ئی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی ہلڑ بازی وی نیوز بلاول بھٹو نے کہاکہ
پڑھیں:
ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایسٹر پر مسیحی برداری کو مبارک باد دی اور کہا کہ اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی اور انصاف کے اصولوں کو مقدم رکھا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اقلیتوں کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کےلیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔