تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ آج ختم ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ آج ختم ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز )ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، دریاں اور ڈیموں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق تربیلا ڈیم کا آج رات تک ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے، پانی کا ذخیرہ 26 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا۔ارسا ذرائع کے مطابق ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے دریائوں اورڈیموں میں پانی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، تربیلا ڈیم کا آج رات تک ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے۔
تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 26 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا، اور سطح صرف 3 فٹ رہ گئی، تربیلا ڈیم کے ڈیڈ لیول پر پہنچنے پر پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہوجائے گا۔تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1405 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے، ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی 1402 فٹ تک زراعت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
ڈیم سے پانی کا اخراج 20 ہزار کیوسک ہے، منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 94 ہزار ایکڑفٹ ہے،دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار اور اخراج 23 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد9 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہا 11 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ شمالی علاقوں کا درجہ حرارت کم ہونے کے باعث برف پگھلنے کا عمل انتہائی سست ہے، اسکردو سمیت شمالی علاقوں میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہزار کیوسک ریکارڈ کی تربیلا ڈیم میں پانی ڈیم میں پانی کا کے مقام پر پانی ریکارڈ کیا گیا کا امکان کے مطابق پانی کی
پڑھیں:
سندھ کے پانی کا ایک قطرہ میں استعمال نہیں کریں گے: رانا ثنا اللہ
مشیر وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ بیٹھ کر نہروں کا مسئلہ حل کرلیں گے، سندھ کے پانی کا ایک قطرہ میں استعمال نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھیں گے اور اس مسئلے کو حل کرلیں گے۔ مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کینالز کے معاملے پر شہباز حکومت کی حمایت ختم کرنے کی دھمکی دے دی۔ حیدرآباد میں جلسے سے خطاب میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہباز شریف کو دو بار وزیراعظم بنوایا، پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، شیر والوں کا ہر منصوبہ کسان دشمن ہوتا ہے۔ دو کینالز کی منظوری پی ٹی آئی دور میں ہوئی۔