تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ آج ختم ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
تربیلاغازی(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق تربیلا ڈیم کا آج رات تک ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے، پانی کا ذخیرہ 26 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا۔
ارسا ذرائع کے مطابق ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے دریائوں اورڈیموں میں پانی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، تربیلا ڈیم کا آج رات تک ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے۔
تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 26 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا، اور سطح صرف 3 فٹ رہ گئی، تربیلا ڈیم کے ڈیڈ لیول پر پہنچنے پر پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہوجائے گا۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1405 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے، ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی 1402 فٹ تک زراعت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
ڈیم سے پانی کا اخراج 20 ہزار کیوسک ہے، منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 94 ہزار ایکڑفٹ ہے،دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار اور اخراج 23 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد9 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 11 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
شمالی علاقوں کا درجہ حرارت کم ہونے کے باعث برف پگھلنے کا عمل انتہائی سست ہے، اسکردو سمیت شمالی علاقوں میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:سعودی کرنسی میں بڑی تبدیلی، حکومت نےبڑا فیصلہ کرلیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہزار کیوسک ریکارڈ کی تربیلا ڈیم میں پانی کے مقام پر پانی ریکارڈ کیا گیا کے مطابق پانی کی پانی کا
پڑھیں:
وزن کم کرنے کی نئی دوا ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے امید کرن
ٹائپ 2 ذیابیطس کی تشخیص کرنے والے لوگ جلد ہی ’ایلی للی‘ کمپنی کی نئی اور ’فورگلیپرون‘ وزن کم کرنے والی دوا سے اس کی تازہ ترین طبی جانچ کے بعد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کون سی عام غذائیں ٹائپ 2 ذیابیطس کا باعث بن سکتی ہیں؟
دوا ساز کمپنی ’ایلی للی‘کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیوڈ رِکس کے مطابق ’ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہماری تازہ ترین انکریٹین دوا حفاظت و برداشت، گلوکوز کنٹرول اور وزن میں کمی کے لیے ہماری توقعات پر پورا اترتی ہے‘۔
ڈیوڈ رِکس کے مطابق ’اس نئی دوا کی روزانہ ایک گولی کے استعمال سے مطلوبہ فوائد تک پہنچا جاسکتا ہے، اگر یہ دوا منظور ہو جائے تو اسے دنیا بھر کے استعمال کے لیے بڑے پیمانے پر لانچ کیا جا سکتا ہے‘۔
اس دوا کی تیاری سے متعلق کیے جانے والے ٹیسٹ ریزلٹ کے مطابق تقریباً 2 تہائی ٹیسٹ کے شرکا جنہوں نے 36 ملی گرام ’فورگلیپرون‘ کی سب سے زیادہ خوراک لی، ان میں A1C کی سطح 6.5 فیصد سے کم یا اس کے برابر تھی، جو کہ امریکن ڈائیبیٹیز ایسوسی ایشن کی ذیابیطس کی حد سے نیچے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خاموش قاتل: ذیابیطس کی تشخیص میں تاخیر خطرناک، ماہرین کا انتباہ
مطالعہ کے شرکا جنہوں نے دوا کی سب سے زیادہ خوراک لی، ان کا اوسطاً 16 پاؤنڈ وزن کم ہوا، جو وزن میں تقریباً 8 فیصد کمی کی نمائندگی کرتا ہے۔
اندازہ ہے کہ یہ دوا 2026 میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے علاج کے لیے دستیاب ہوگی۔
کلینکل ٹرائل نے دواسازی کی صنعت میں زبردست دلچسپی پیدا کی ہے اور یہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے علاج کے بنیادی طریقہ کو سرنج استعمال کرنے کے بجائے گولی سے بدل سکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس دوا نے مریضوں کے بلڈ شوگر کے ساتھ ساتھ جسمانی وزن کم کرنے میں مدد کی ہے، جبکہ اب تک یہ اُن انجیکشن کی طرح محفوظ ثابت ہوئی ہے، جو ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریض عام طور پر استعمال کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا ایلی للی ٹائپ 2 ذیابیطس ذیابیطس وزن