پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ  میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سینیٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست استعفیٰ دے دیا، انھوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو دیا تھا۔

 بیان میں کہا گیا کہ سینیٹر ثانیہ نشتر کا ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ آئین کی شق 64(1) کے تحت ان کی نشست کو فوری طور پر 10 مارچ  2025 سے خالی قرار دے دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سینٹر ثانیہ نشتر نے گزشتہ برس  بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار کرنے کے باعث استعفیٰ دیا تھا، وہ سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی رہیں، ثانیہ نشتر خیبرپختونخوا سے 2021 میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سینیٹر ثانیہ نشتر کی نشست

پڑھیں:

سینیٹ: خالی نشست کیلئے 4 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال

— فائل فوٹو 

سینیٹ کی خالی نشست پر 4 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے گئے جبکہ جانچ پڑتال جاری ہے۔

یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

سینیٹ کی خالی نشست کے لیے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
اس نشست کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار وقار مہدی الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ گئے۔

وقار مہدی کے ہمراہ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی بھی موجود تھے۔

تاج حیدر کے انتقال سے خالی ہونےوالی سینیٹ کی نشست کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا۔

سینیٹ کی اس سیٹ پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سمیت 4 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

چاروں امیدواروں کے کاغذات کی آج جانچ پڑتال کی جائے گی۔

یہ نشست پیپلز پارٹی کے تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر، چیئرمین سینیٹ نے ثانیہ نشتر کا استعفیٰ قبول کیا اور معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے  دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردیں
  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی
  • پیپلز پارٹی نے تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری کردیا
  • تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری
  • سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب، چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور
  • سینیٹ: خالی نشست کیلئے 4 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال
  • ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جبری گمشدگیوں کی کمیٹی سے مستعفی 
  • ایمان مزاری ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جبری گمشدگیوں کی کمیٹی سے مستعفی
  • پنجاب کے پہلےفلم سٹی اور فلم اسٹوڈیو سمیت فلم اسکول کے قیام کی منظوری