سینیٹ: پی ٹی آئی کی ثانیہ نشتر کا استعفی منظور، نشست خالی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفی منظور کرلیا۔سینیٹ نے ثانیہ نشتر کی نشست کو خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ ثانیہ نشتر 2021 میں خیبر پختونخوا سے خواتین کی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔ثانیہ نشتر نے اپنی نشست سے گزشتہ برس اکتوبر میں مستعفی ہوگئیں تھیں، لیکن اب تک ان کا استعفی منظور نہیں کیا گیا تھا۔

چند روز قبل سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قاسم رونجھو کے استعفی سے پہلے ہماری سینیٹر نے استعفی دیا، قاسم رونجھو کی سیٹ پر الیکشن ہوگیا، نئے سینیٹر آگئے، ثانیہ نشتر کے استعفی کے باوجود سیٹ خالی نہیں کی گئی۔شبلی فراز نے کہا تھا کہ جس صوبے میں پی ٹی آئی کی اکثریت ہے وہاں سینیٹ الیکشنز نہیں کروائے جا رہے، یہ ایوان نامکمل ہے، بتایا جائے کے پی میں سینیٹ الیکشنز کیوں نہیں کروا رہے؟

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کا استعفی منظور ثانیہ نشتر پی ٹی آئی

پڑھیں:

حاکم قابض اور سسٹم فاشسٹ ہے، راجا ناصر عباس

سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ حاکم قابض ہیں اور سسٹم فاشسٹ ہے، عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ سندھ کے لوگ سڑکوں پرہیں اور آپ نہروں کا مل کر فیصلہ کر رہے ہو، پیپلز پارٹی سمجھ لے کہ حکومت دھرنے نہیں دیتی فیصلے کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں معدنیات ہیں، یہ لوگ ان کو لوٹنا چاہتے ہیں، باہر سے پہلے ڈالر آتے تھے اب یہ زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

راجا ناصر عباس نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے، عوامی حکومت گرا کر گلگت بلتستان کی ڈمی حکومت سے فیصلے کروا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک سینیٹر کا پروڈکشن آرڈر 2 سال سے جاری ہوچکا ہے، انہیں نہیں لایا جارہا، بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

متعلقہ مضامین

  • پی پی کا کینالز منصوبے پر حکومت کے خلاف احتجاج، سینیٹ سے واک آؤٹ
  • حاکم قابض اور سسٹم فاشسٹ ہے، راجا ناصر عباس
  • سینیٹ اجلاس میں پی پی کا کینالز مںصوبے پر حکومت کے خلاف احتجاج، واک آؤٹ کرگئے
  • سینیٹ اجلاس: پوپ فرانسس کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی
  • کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی منافقت کر رہی ہے، سینیٹر شبلی فراز
  • سینیٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر، چیئرمین سینیٹ نے ثانیہ نشتر کا استعفیٰ قبول کیا اور معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا
  • پیپلز پارٹی نے تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری کردیا
  • تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری
  • سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب، چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور
  • سینیٹ: خالی نشست کیلئے 4 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال