سیٹ پر ساتھی اداکار کو تھپڑ کیوں مارا؟ صاحبہ نے وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ نے اپنے ماضی کے ایک دلچسپ واقعے کا انکشاف کیا ہے، جب انہوں نے سیٹ پر ایک ساتھی اداکار کو اتنے زور سے تھپڑ مارا کہ وہ زمین پر جا گرا۔
صاحبہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا کبھی شوٹنگ کے دوران آپ نے کسی کے ساتھ لڑائی کی یا کسی کو تھپڑ مارا؟
اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، جب وہ فیصل قریشی کے ساتھ ایک گانے کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس فلم میں فیصل قریشی ہیرو تھے اور مجھے ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں ایک دوسرے اداکار کے ساتھ ڈانس کر کے جلانا تھا۔
صاحبہ نے مزید بتایا کہ جب ہم یہ سین شوٹ کر رہے تھے تو میرا جو ساتھی اداکار تھا وہ حد سے زیادہ اوور ایکٹنگ کر رہا تھا اور جیسے ہی کیمرہ آن ہوا تو اس نے مزید اوور ایکٹنگ کی جس پرمیں غصے پر قابو نہ رکھ سکی اور میں نے اسے تھپڑ مار دیا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں اس کا نام یاد نہیں ہے کیونکہ وہ ساتھی اداکار اس کے بعد شوبز انڈسٹری میں کام جاری نہ رکھ سکا اور نہ ہی وہ مشہور ہو پایا۔
صاحبہ نے یہ بھی بتایا کہ فیصل قریشی نے اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو بنائی تھی، اور آج بھی جب وہ فیصل سے ملتی ہیں، تو وہ اس تھپڑ کے واقعے کو ضروریاد کرتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ٹرمپ، وینس اور مسک کی جلد گرفتاری کی پیشگوئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ساتھی اداکار
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن،فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو اجازت مل گئی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وکلا فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے فیملی کی اجازت مل گئی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن ہے،گیٹ1پر پہنچنے والوں میں ایم این اے ارشد ساہی، جمال احسن خان اور ملک انور تاج شامل ہیں،ایم پی اے عبدالسلام آفریدی بھی اڈیالہ جیل گیٹ1پر پہنچ گئے۔
داہگل ناکے پر ایم این اے شاندانہ گلزار کو پولیس نے روک لیا، شاندانہ گلزار کے محافظ سے کلاشنکوف برآمدہونے پر پولیس نے قبضے میں لے لیا، پولیس سے تکرار کے باوجود جیل جانے کی اجازت نہ ملنے پر شاندانہ واپس روانہ ہو گئیں۔
سندھ پر 16 سال سے حکومت ہے، مراد علی شاہ اپنی کارکردگی بتائیں:عظمیٰ بخاری
فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی،تینوں وکلا گیٹ5سے اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔
مزید :