حکومت کا چینی کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
حکومت کا چینی کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق شکر درآمد کرنے کا فیصلہ چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شکر کی درآمد سے صارفین کو ریلیف فراہمی میں مدد ملے گی اور مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔
ذرائع نے بتایاکہ شکر کی درآمد سے مستقبل میں چینی کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور درآمد شدہ شکر کو مقامی سطح پر ریفائن کر کے چینی میں تبدیل کیا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق شکر کی درآمد کے فیصلے کا مقصد صارفین کو مناسب نرخوں پر چینی فراہم کرنا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شکر درآمد کرنے کا فیصلہ چینی کی
پڑھیں:
حکومت سندھ یونیسف کیساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
یونیسف کے 79ویں یوم تاسیس پر جاری کیے گئے پیغام میں مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت، تعلیم اور غذائی قلت کے خاتمے کے لیے یونیسف بڑا پارٹنر ہے، یونیسف کے ساتھ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ یونیسف کیساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ مراد علی شاہ نے یونیسف کے 79ویں یوم تاسیس پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ یونیسف دنیا بھر میں بچوں کے حقوق، صحت، تعلیم اور تحفظ کے لیے کوشاں ہے، یونیسف ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر بچہ دنیا کا قیمتی ترین سرمایہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان 1947ء میں قیام کے فوری بعد یونیسف کا رکن بنا، حکومت سندھ کئی شعبوں میں یونیسف کے ساتھ مضبوط شراکت داری کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بچوں کی صحت، تعلیم اور غذائی قلت کے خاتمے کے لیے یونیسف بڑا پارٹنر ہے، یونیسف کے ساتھ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔ اُنہوں نے کہا کہ یونیسف کے تعاون سے لڑکیوں کے لیے روزگار اور ہنر کے تربیتی پروگرام جاری ہیں، خیرپور اور گھوٹکی میں نوجوان لڑکیوں کو فنی تربیت سے بااختیار بنایا جا رہا ہے۔