پاکستان اور ملائیشیا کا قیدیوں کے تبادلے کیلئے معاہدے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 )پاکستان اور ملائیشیا نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے معاہدے کا فیصلہ کیا ہے معاہدے کے بعد ملائیشیا میں قید پاکستانی قید باقی سزا پاکستان کاٹ سکیں گے رپورٹ کے مطابق ملائیشیا نے معاہدے کا مسودہ پاکستانی حکام کے ساتھ شیئر کردیا معاہدے کے نتیجے میں پاکستانی قیدیوں کے قانونی اور انسانی حقوق سے متعلق خدشات دور ہوں گے.
(جاری ہے)
دستاویز کے مطابق پاکستانی قیدی قتل، جنسی جرائم، انسانی اسمگلنگ اور توہین کے جرائم، خطرناک منشیات رکھنے، امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی، چوری اور دیگر وارداتوں کے الزام میں قید ہیں دستاویز کے مطابق ملائیشیا میں ملازمت کے لیے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے، 3 سالوں میں ایک لاکھ 25 ہزار پاکستانی ملازمت کے لیے ملائیشیا گئے.
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 2022 میں ملائیشیا ملازمت کے لیے جانے والوں کی تعداد 25 ہزار تھی، 2023 میں ملائیشیا پاکستانی انسانی وسائل کے حوالے سے پانچواں بڑا ملک رہا جبکہ 2025 میں ملازمت کے لیے ملائیشیا جانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار ہوگئی. دستاویز کے مطابق ملائیشیا میں کام کرنے والے 98 فیصد پاکستانی جنرل ورکر کے طور پر کام کر رہے ہیں، پاکستانی تعمیرات، مینوفیکچرنگ، پلانٹیشن اور زراعت کے شعبے میں کام کر رہے ہیں دستاویز کے مطابق ملائیشین وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے دوران اسکلڈ مین پاور کی برآمد پر اتفاق ہوا تھا، پاکستانی ہائی کمیشن ہنر مند پاکستانیوں کے لیے ملائیشیا میں ملازمتوں کے مواقع کے لیے کام کر رہا ہے. دستاویز کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے ملائیشیا نے پاکستانی نرسوں کی بھرتی شروع کردی ہے اوورسیز ایمپلائمنٹ کوآپریشن (او ای سی) کے ذریعے ملائیشیا میں پاکستانی نرسوں کو ملازمتوں کے مواقع مل رہے ہیں.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دستاویز کے مطابق ملازمت کے لیے ملائیشیا میں پاکستانی قید
پڑھیں:
عازمین کیلئے پاکستانی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع
سعید احمد سعید:عازمین کی حجاز مقدس روانگی کا معاملہ، پاکستانی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع کردی گئیں۔
عازمین کی امیگریشن کیلئے 6کاونٹر بنائے جائیں گے، کاونٹرپر سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین کی امیگریشن کا عمل مکمل کرے گا
35سے زائد سعودی ٹیکنیکل ٹیم اور امیگریشن کا عملہ کل کراچی پہنچے گا،ذرائع
عازمین کیلئے23اور24 برج مختص کئے گئے ہیں
عازمین کے بیٹھنے کی سہولت کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں،ذرائع
رواں سال بھی کراچی سے جانیوالے عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مستفید ہوں گے
حج آپریشن 28اور29اپریل سے شروع ہوجائے گا،ذرائع
ایئرپورٹ پر25تاریخ تک تمام انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے، ایئرپورٹ انتظامیہ
عازمین ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں،ایئرپورٹ انتظامیہ
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس