انجیکشن کا مریضوں پر ری ایکشن، مریم نواز نے غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ مریم نواز نے میو ہسپتال میں انجکشن کے مریضوں پر ری ایکشن کے واقعہ میں مریضوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس سنگین واقعہ کے متعلق فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو میر ہاسپٹل کی ایک وارڈ میں مریضوں پر ایک انجیکشن کے ری ایکشن کے واقعہ کے متعلق اطلاع ملی تو انہوں نے فوری طور پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور انہیں تسلی دی کہ اس واقعہ میں کسی کی غفلت، لاپروائی یا مجرمانہ حرکت پائی گئی تو اسے سخت سزا دی جائے گی۔
مریم نواز شریف نے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کو ہدایت کیہ کہ مریضوں کے بہترین علاج کے وہ خود انتظامات کروائیں۔
مریم نواز نے کہا انجکشن ری ایکشن کےواقعہ پر گہری تشویش ہے،غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،
لاہور میں 286 ٹریفک حادثات؛2 افراد جاں بحق ،370 زخمی
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مریم نواز نے ری ایکشن
پڑھیں:
نواز شریف اور شہباز شریف نے متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی
اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کے مشیر برائے بائے الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ قائد محمد نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی پی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے۔
اسلام آباد میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، دہشتگرد گرفتار
ان کا کہنا تھا کہ 1991 میں صوبوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور 1992 کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی، کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں، اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں، ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئین و جمہوریت پر پختہ یقین رکھنے والی جماعت کے طور پر اکائیوں اور اس میں رہنے والے عوام کے حقوق کے تحفظ پر سمجھوتہ کیا نہ کریں گے، بات چیت اور مشاورت ہی ہر مسئلے کا حل ہے۔
پی سی بی نے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کردی
مزید :