رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دی جارہی ہے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہورہا تھا اس لیے یوٹیلیٹی سٹورز کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل ٹیلی کام ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اس دوران انہیں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رمضان المبارک کے دوران فی خاندان 5 ہزار روپے ادائیگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں مستحقین کے لیے جامع اور شاندار پروگرام قابل تعریف ہے، آپ سب نے مل کر چیلنج قبول کیا اور بہت بڑا کام کر دکھایا، ہم نے یوٹیلیٹی سٹورز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنا ہے کیوں کہ عوام کا پیسہ تھا جو کرپشن کی نذر ہورہا تھا لیکن اب ملکی تاریخ میں پہلی بار 20 ارب روپے کا رمضان پیکیج ڈیجیٹل والٹ سے مستحقین کو دیا جارہا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دی جارہی ہے، مجوزہ پیکیج کے تحت فی مستحق خاندان کے لیے ایک بار 5 ہزار روپے کی نقد مالی امداد دی جارہی ہے، اس حوالے سے ڈیجیٹل والٹ کے دائرہ کار کو مزید توسیع دی جائے، عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے، ڈیجیٹل والٹ کے جدید نظام سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، یوٹیلیٹی سٹورز کی کرپشن زبان زد عام تھیں، کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے والوں کی مدد کرنا نیک کام ہے۔بتایا جارہا ہے کہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے بجٹ کا تخمینہ 20 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا تھا، اس بار وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم نہیں کیا جارہا اس کی بجائے رمضان ریلیف پیکیج کے لیے 2 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ سے دینے کی تجویز پیش کی گئی تھی، تاہم وزارت خزانہ کی جانب سے وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے لیے 8 ارب 50 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈیجیٹل والٹ کے لیے
پڑھیں:
بھارتی کے اسٹار کرکٹر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
کراچی:آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل کو بھارتی بورڈ نے سلو اوور ریٹ پر 12 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا۔
شبمن گل کی ٹیم دہلی کیپٹیلز کت خلاف 7 وکٹ سے فتحیاب رہی تھی۔
اس کے علاوہ، 20 ویں اوور میں ان کی ٹیم کو سرکل سے باہر بھی 4 فیلڈرز کو رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔
آئی پی ایل کوڈ کے آرٹیکل 2.22 شق کے تحت انھیں کم سے کم جرمانہ عائد کیا گیا۔
کامیابی کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے پوائنٹس ٹیبل پر رن ریٹ کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ اگرچہ دہلی اور پنجاب کنگز کے پوائنٹس ان کے برابر 10 ہی ہیں۔