پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ---فائل فوٹو 

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کی افواہوں کی تردید کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفت گو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت نے ناقابلٍ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے جنہیں ہائی کورٹ نے معطل کر دیا ہے۔

بانی کو سحری نہ دینے، عبادت سے روکنے کی باتیں غلط ہیں، سلمان اکرم

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی نے کہا جو لیڈر شپ پر حملہ ہوتا ہے وہ بھگوڑے کرتے ہیں، انھیں پارٹی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سراسر ہراساں کرنے کا ایک حربہ ہے کہ لوگوں کے خلاف مقدمات بناؤ اور ان کو گرفتار کرو، ہم لوگوں میں خوف میں مبتلا کوئی بھی نہیں ہے، ہم لڑ رہے ہیں اور گرفتار بھی ہو جائیں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم ان کو آئینے میں چہرہ دکھاتے رہیں گے کہ یہ کر کیا رہے ہیں۔

صحافی کے پی ٹی آئی کے لاہور میں جلسے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جی ہم جلسے کرنے جارہے ہیں، اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کی صرف باتیں ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم نے کہا کہ کے باہر

پڑھیں:

ڈریں اس دن سے جب اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے، اعتزازاحسن 

لاہور(آئی این پی ) معروف وکیل رہنما چوہدری اعتزاز احسن  نے کہا ہے کہ ڈریں اس دن سے جب اڈیالہ جیل کا دروازہ توڑا گیا، عمران خان کے ساتھ مسلسل زیادتیاں ہورہی ہیں‘اگر اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دینا بچگانہ جبر ہے، سلمان اکرم راجہ
  • امریکی وفد کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، سلمان اکرم راجہ
  • ریلوے پولیس اہلکاروں کیلیے 20 دن کا یومیہ فکس الاونس لگانے کا انکشاف
  • ڈریں اس دن سے جب اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے، اعتزازاحسن 
  • طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل
  • قانون کی حکمرانی، مالی استحکام، امن ناپید ہو تو ترقی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوجاتے ہیں، عمر ایوب
  • ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم سے بات کرو، سلمان اکرم راجہ
  • ہمیں معیشت کی بہتری کا جھوٹا بیانیہ دیا گیا، سلمان اکرم راجہ
  • بابر سلیم سواتی کیخلاف کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ سلمان اکرم راجا کو ارسال، پی ٹی آئی کا اعتراض
  • راولپنڈی: اڈیالہ جیل انتظامیہ کی عالیہ حمزہ کو لینے سے معذرت