علمائے دارالعلوم حقانیہ نے ہمیشہ امن کے قیام کیلئے کردار ادا کیا: چیف سیکریٹری کے پی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا سید شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ کے علماء نے ہمیشہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں مولانا حامدالحق سمیت 5 نمازی شہید ہو گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
چیف سیکریٹری خیبرپختون خوا سید شہاب علی شاہ نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک پہنچنے پر یہ بات کہی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے کی تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) قائم کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک
پڑھیں:
نواز شریف نے ہمیشہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاست کی: رانا ثناء
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ میں نے ان سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تمام سہولتیں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہ سہولتیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ کہا کہ میری سربراہی میں کمیٹی بنے جو جیل جائے۔ ایسا ممکن نہیں ،بشریٰ بی بی سے متعلق میری معلومات نہیں کہ ان کی ملاقاتیں نہیں روکی گئیں۔ نواز شریف نے ہمیشہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاست کی۔ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے نفرت کرتے ہیں لیکن فوج سے محبت کرتے ہیں۔ تحریک انصاف والے اس بات میں فرق نہیں رکھتے‘ فوج کیخلاف بات کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا کوئی وفد کسی شہید کے جنازے اور نہ جنازے کیلئے گیا۔