اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف)  نے مختلف کارروائیوں میں 311.95 کلو گرام منشیات برآمد اور11ملزمان گرفتار کر لئے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈئوون جاری ہے،8کارروائیوں میں11ملزمان گرفتار کئے گئے ۔ کارروائیوں میں25کروڑ61لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 311.

95 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی،لالہ زار راولپنڈی میں کالج کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد ہوئی ، جی ٹی روڈ راولپنڈی کے قریب ہسپتال کے قریب کار سے 300 گرام ویڈ برآمدہوئی ، ملزم گرفتارکر لیا گیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے 2 ٹرالی بیگز میں چھپائی گئی 150000 عدد نشہ آور گولیاں برآمدہوئیں ، اختر آباد ہزارگنجی کوئٹہ میں چھپائی گئی 120 کلو ہیروئن اور 120 کلو کرسٹل برآمدہوئی، یار و چوک چمن کے قریب مسافر بس میں سوار دو ملزمان سے مجموعی طور پر 19.2 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ، جھنگ میں احمد پور سیال کے قریب دو ملزمان سے 4.8 کلو افیون، 2.4 کلو چرس اور 9.5 کلو ہیروئن برآمدہوئی۔ شمالی بائی پاس کراچی کے قریب سبزیوں سے بھرے ٹرک میں چھپائی گئی 25.2 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتارکر لیا گیا، موٹر وے پل رنگ روڈ پشاور کے قریب کار سے 10 کلو ہیروئن برآمد، دو ملزمان گرفتار کئے  گئے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔  

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ملزمان گرفتار اے این ایف کلو گرام کے قریب

پڑھیں:

نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی

محمد حسن: گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد حیدرآباد میں نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

 ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔100 گرام چپاتی کی قیمت 10 روپے جبکہ120 گرام  تندوری نان کی قیمت 15 روپے مقرر کر دی گئی.

180 گرام تندوری نان کی قیمت 24 روپے مقرری کی گئی ہے،نوٹیفکیشن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔


 
 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ارتھ ڈے (Earth Day) پر پیغام

متعلقہ مضامین

  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • امرود
  • فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار
  • اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، فتنہ الخوارج کا دہشتگرد بہارہ کہو سے گرفتار، ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد
  • غیرملکی فوڈ چین پر توڑ پھوڑ کیس: 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
  • عالمی فوڈ چین پر حملہ: گرفتار ملزمان نے قوم سے معافی مانگ لی