پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ نے ایک انٹرویو میں ماضی کا دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے ساتھی اداکار کو تھپڑ مار دیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ زمین پر جا گرا  اداکارہ نے بتایا کہ اس فلم میں فیصل قریشی ان کے ہیرو تھے اور ایک گانے کی عکسبندی کے دوران انہیں ایک اداکار کے ساتھ ڈانس کرکے فیصل قریشی کو جلانے کا سین کرنا تھا تاہم وہ اداکار حد سے زیادہ اوور ایکٹنگ کر رہا تھا اور جب کیمرہ آن ہوا تو اس کی حرکتیں مزید بڑھ گئیں جس پر صاحبہ نے اسے زور دار تھپڑ رسید کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ وہ اداکار بعد میں شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی اسے شہرت ملی اس لیے ان کا نام انہیں یاد نہیں صاحبہ کے مطابق فیصل قریشی نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی تھی اور آج بھی جب ان سے ملاقات ہوتی ہے تو وہ اس واقعے کو یاد کر کے ہنستے ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ صاحبہ نے نہ تو فلم کا نام بتایا اور نہ ہی اس وقت کے دیگر تفصیلات شیئر کیں تاہم ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سینیٹر فیصل سبزواری کی والدہ کراچی میں انتقال کرگئیں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینیٹر فیصل سبزواری—فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینیٹر فیصل سبزواری کی والدہ کراچی میں انتقال کر گئیں۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ بعد نماز مغرب شاداب مسجد فیڈرل بی ایریا میں ادا کی جائے گی۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے فیصل سبزواری کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا  اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وہ بالی ووڈ اداکار جو اربوں روپوں کے ذاتی جیٹ کے مالک ہیں
  • نیئر اعجاز کا بیوی کے سامنے ماضی کی محبتوں کے ذکر پر دو ٹوک مؤقف
  • عالمی شہرت یافتہ پاکستانی شیف ذاکر انتقال کرگئے
  • کراچی: معروف شیف ذاکر حسین انتقال کر گئے
  • مصطفی عامر قتل کیس: پولیس مقابلے کے مقدمے میں اہم پیش رفت، غیر قانونی اسلحے سے متعلق اہم انکشافات
  • سینیٹر فیصل سبزواری کی والدہ کراچی میں انتقال کرگئیں
  • شہر قائد میں رینجرز اورسی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • عماد عرفانی کی گلوکار علی عظمت کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد
  • بی جے پی نے مجھے مارنے پر انعام رکھا ہے‘، سکھ رہنما کی نائب امریکی صدر سے دورہ بھارت میں معاملہ اٹھانے کی درخواست
  • ’بی جے پی نے مجھے مارنے پر انعام رکھا ہے‘،گرپتونت سنگھ پنوں کا امریکی نائب صدر کو خط