پوڈکاسٹر کا انکشاف: ہانیہ عامر نے انٹرویو کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
پاکستان کے ایک معروف پوڈکاسٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ صفِ اول کی اداکارہ ہانیہ عامر نے انٹرویو کے لیے بھاری معاوضے کا مطالبہ کیا تھا حالیہ دنوں ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کے دوران پوڈکاسٹر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ہانیہ عامر کو اپنے پوڈکاسٹ میں مدعو کیا تھا لیکن اداکارہ نے شرکت کے لیے 2 ملین یعنی 20 لاکھ روپے فیس کا مطالبہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب تک 400 سے 500 پوڈکاسٹ کر چکے ہیں، لیکن آج تک کسی بھی فنکار کو انٹرویو کے بدلے معاوضہ ادا نہیں کیا ان کا مؤقف تھا کہ انڈسٹری کے تمام فنکار برابر ہیں اور کسی کے لیے خاص معاوضہ دینا مناسب نہیں یہ بھی حقیقت ہے کہ ہانیہ عامر نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی خاصی مقبول ہیں وہ عام طور پر انٹرویوز میں کم نظر آتی ہیں اور زیادہ تر ان کا رجحان کمرشلز ماڈلنگ اور ڈراموں کی جانب ہوتا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر کے لیے
پڑھیں:
ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ
سٹی42: ریلوے انتظامیہ کی جانب سے نظام میں بہتری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، مسافروں کی جانب سے شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
مسافروں کی جانب سے ریلوے انتظامیہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے، جس کے باعث ٹکٹوں کی ری فنڈنگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران ری فنڈنگ کی مد میں 1 ارب 7 کروڑ 21 لاکھ 57 ہزار روپے مسافروں کو واپس کیے گئے۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
اعداد و شمار کے مطابق صرف مارچ 2025 کے مہینے میں 15 کروڑ 80 لاکھ 36 ہزار روپے کے ٹکٹ ری فنڈ کیے گئے، جس سے ریلوے کے خزانے پر بھاری بوجھ پڑا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ریلوے کو جدید سہولیات، بروقت آمد و روانگی، اور محفوظ سفری نظام پر توجہ دینی ہو گی، ورنہ مسافروں کا اعتماد مزید مجروح ہو سکتا ہے۔