صدر زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 )صدر آصف علی زرداری آج پیر کی سہ پہر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ریڈیو پاکستان کے مطابق مشترکہ اجلاس سہ پہر تین بجے شروع ہو گا. اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاﺅس میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور داخلے پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق مہمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ میڈیا نمائندوں کو محدود تعداد میں اجازت دی جائے گی ملک کے آئین کے آرٹیکل 56 کے مطابق صدر ہر پارلیمانی سال کے پہلے اجلاس کے آغاز پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کرتے ہیں.
(جاری ہے)
صدر کا خطاب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب حکمران مسلم لیگ (ن) اور آصف علی زرداری کی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات نمایاں ہو رہے ہیں دونوں جماعتیں مرکز میں حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں اگرچہ پیپلز پارٹی کے کوئی وزیر وفاقی کابینہ میں شامل نہیں لیکن اس کے ووٹ حکومتی اتحاد کی بقا کے لیے انتہائی اہم ہیں. حال ہی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے کئی راہنماﺅں نے مسلم لیگ (ن) کے رویے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے جسے انہوں نے اپنی اتحادی جماعت کے ساتھ لاتعلقی پر مبنی رویہ قرار دیا ہے پیپلز پارٹی کے راہنماﺅں نے یہ شکایت بھی کی ہے کہ انہیں پنجاب میں نظرانداز کیا جا رہا ہے جہاں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے. حال ہی میں پیپلز پارٹی کی زیر قیادت سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکال کر پنجاب کے صحرائے چولستان کو سیراب کرنے کے منصوبے کی مخالفت کی ہے سندھ حکومت کا موقف ہے کہ ان نئی نہروں کی تعمیر سے ملک کے سب سے بڑے دریا میں صوبے کے حصے کا پانی کم ہو جائے گا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پیپلز پارٹی کے
پڑھیں:
صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 22اپریل کی سہ پہر 4بجے طلب کر لیا
صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 22اپریل کی سہ پہر 4بجے طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت طلب کر لیا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ادھر وزیراعظم شہبازشریف نے وزرا اور مشیروں کو پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شرکت کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس 22 اپریل بروز منگل طلب کر لیا گیا، صدرآصف زرداری نے آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت سینیٹ اجلاس طلب کیا۔سینیٹ کا اجلاس منگل کی سہہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس طلبی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا اور مشیروں کو احکامات جاری کر دیے ہیں، وزیراعظم کی جانب سے پارلیمنٹ اجلاسوں میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اجلاسوں کے دوران سرکاری ذمہ داریاں چیمبرز میں ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ارکان پارلیمنٹ کے مسائل سنیں اورقومی اسمبلی اجلاس کے دوران کورم ٹوٹنے سے بچاو کیلئے حکمت عملی بنائی جائے۔