چین ، سعودی عرب سمیت 8 ملکوں سے مزید 67 پاکستانی بے دخل، 14 زیرحراست
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چین، ملائیشیا، ترکیہ اور سعودی عرب سمیت 8 ممالک سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 67 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 14 کو حراست میں لے کر انسداد انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے امیگریشن ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب میں بھیک مانگنے، منشیات فروشی، کام سے مفرور، کفیل کے بغیر کام کرنے، زائد المیعاد قیام، پاسپورٹ میں خورد برد کرنے، غیر قانونی داخلے سمیت مختلف الزامات کے تحت 36 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ جن میں 1 بلیک لسٹ بھی شامل ہے۔
قبرص میں امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر 1 پاکستانی سمیت 3 کو بے دخل کیا۔ترکیہ میں رہائشی پرمٹ منسوخ کرکے 1، ملائیشیا میں امیگریشن نے ممنوعہ قرار دے کر 1، چین نے امیگریشن پر انٹری سے انکار کرکے 1 پاکستانی کو واپس بھیج دیا۔
عراق میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے 8 سمیت 12 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔اس کے علاوہ یو اے ای میں منشیات فروشی، ریپ کیس، قتل، فراڈ، جیل، چوری سمیت مختلف الزامات پر 10 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔
کمبوڈیا میں فراڈ کمپنی کے ساتھ کام کرنے پر 1 پاکستانی کو بے دخل کیا گیا۔
ٹرمپ سے کئی زیادہ خطرناک اور ناقابل اعتبارانکے اردگرد کے لوگ ہیں،پاکستان کیوں امریکی ریڈار پر ہے ۔۔؟ڈاکٹر عادل نجم کھل کر بول پڑے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستانیوں کو کو بے دخل کیا کیا گیا
پڑھیں:
سعودی عرب میں بس حادثہ، خواتین 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
MADINA:سعودی عرب میں البدر سے مدینہ جانے والی بس کے حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔
سعودی ریسکیو حکام نے حادثے میں پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الم ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس البدر سے مدینہ جا رہی تھی۔
حکام نے بتایا کہ زائرین کی بس مدینہ جاتے ہوئے ایک ٹریلر سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں اموات ہوئیں اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے ہیں اور بس میں سوار تمام افراد عمرے کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے پانچوں پاکستانی زائرین کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولنگر سے تھا۔
مدینہ جاتے ہوئے بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو خواتین کا تعلق گاؤں 228 / 9 آر سے اور تیسری خاتون کا تعلق گاؤں 201 مراد سے ہے، اسی طرح جاں بحق ہونے والے دو بزرگوں میں سے ایک کا تعلق 39/3 آر اور دوسرے کا تعلق داھرانوالہ سے ہے۔