Express News:
2025-04-22@06:27:53 GMT

کراچی میں سحری کے وقت لوڈ شیڈنگ سے عوام کو مشکلات

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

کراچی:

شہر قائد میں سحری کے وقت لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔

رات گئے بجلی بند ہونے سے شہریوں کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایات درج کروانے کے باوجود بجلی کی بندش کی وجوہات نہیں بتائی جا رہیں۔

شاہ فیصل کالونی بلاک 2، گرین ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ، شیرشاہ، سائٹ ایریا، بنارس، قائد آباد، ملیر پندرہ، کھوکھراپار سمیت مختلف علاقوں میں رات 2 بجے بجلی غائب ہوئی۔

متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ بجلی کی غیراعلانیہ بندش سے پانی کی سپلائی بھی متاثر ہو رہی ہے کیونکہ علاقائی پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی نہ ہونے کے باعث پانی کی فراہمی معطل ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ کسی نہ کسی علاقے میں بجلی بند ہونے کی شکایات سامنے آتی ہیں مگر متعلقہ ادارے کوئی واضح موقف دینے سے قاصر ہیں۔

رمضان المبارک میں سحری کے وقت لوڈ شیڈنگ نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور شہری مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس مسئلے کا فوری حل نکالا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد کے قریب شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رکشے اور ٹرک میں ٹکر کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک جلانے کی کوشش کی۔

گھور کر کیوں دیکھا؟ لی مارکیٹ میں شہری پر پولیس اہلکار کا بدترین تشدد

کراچی لی مارکیٹ میں شہری کو رسالہ تھانے کے پولیس...

پولیس پہنچی تو مشتعل افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے پولیس پر حملہ کر دیا۔

تینوں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ‘ڈیڈ لیول’ سے بلند ہونے لگا
  • کینال کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے کہ کینال نہیں بننی چاہئیں، سعید غنی
  • کراچی پیاس کا صحرا
  • پیپلز پارٹی نے سندھ کے حقوق اور دریائے سندھ کے پانی کا سودہ کیا ہے، حلیم عادل شیخ
  • کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
  • 3 دن سے بارش، شدید ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے پر 50 مویشی ہلاک
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • صوابی، ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • صوابی؛ ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 زخمی 
  • کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں سوٹ کیس سے لاش برآمد