پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کے وارنٹ معطل
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )رہنما سلمان اکرم راجہ کے وارنٹ معطل کر دیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اے ٹی سی کے جاری وارنٹ معطل کردیئے،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے2ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ الزام ہے کہ تھانے پر حملے میں ملوث تھا، چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ تو آپ پھر ایسے نہ کریں ناں،قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کے بارے میں کہا جاتا ہے بولتے بہت ہیں،عدالت نے سماعت 2ہفتے تک ملتوی کردی۔
مصطفیٰ قتل کیس: پراسیکیوٹرکی ارمغان سے ملنے والی تمام چیزیں فارنزک کیلئے بھیجنے کی ہدایت
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہورہی ہے انکی عقل چلی گئی ہے: اعظم سواتی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہورہی ہے انکی عقل چلی گئی ہے۔
راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالیہ حمزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں، بانئ پی ٹی آئی عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لیے بات کرے گا۔
اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ باقاعدہ بات چیت کے لیے عارف علوی کا انتظار کر رہا ہوں، انہوں نے پچھلے ہفتے آنا تھا، اب وہ اگلے ہفتے آرہے ہیں۔
پشاور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق...
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، بات چیت بائی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نہیں ہونی، وہ تاریخ میں اپنا نام رقم کر چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بانی سے ملاقات میں کہا مانسہرہ میں میرا ایک لاکھ ووٹ تھا اب ایک بھی نہیں، پارٹی کی لیڈر شپ سے کہتا ہوں اب ہماری وہ حیثیت نہیں رہی، اب صرف بانئ پی ٹی آئی اور عوام کا ساتھ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کے اندر مجھ پر تنقید پر تبصرہ نہیں کروں گا۔