لاہور؛ بھائی نے فائرنگ کرکے 23 سالہ بہن کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
لاہور:
بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی 23 سالہ بہن کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہربنس پورہ ہجویری اسکیم میں پیش آیا، جہاں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی بہن 23 سالہ لائبہ فاطمہ کو قتل کردیا۔ ملزم فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق 23 سالہ لائبہ فاطمہ طلاق یافتہ تھی۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پولیس نے اہل خانہ سے بیانات لے لیے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائرنگ کرکے
پڑھیں:
راولپنڈی: 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
—فائل فوٹوراولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے میں 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کا ماموں ہے، جس کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں 7 سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بچی گھر کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فیملی کے ساتھ مل کر بچی کی تلاش شروع کی تو بچی کی لاش زیرِِ تعمیر گھر سے ملی۔