امریکی ریاست پنسلوانیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پانچ افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
پنسلوانیا: امریکی ریاست پنسلوانیا کے علاقے مانہیم ٹاؤن شپ میں ایک چھوٹا طیارہ ریٹائرمنٹ کمیونٹی کی پارکنگ میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، تاہم زمین پر موجود افراد محفوظ رہے۔
یہ حادثہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب ایک بیچ کرافٹ بونانزا سنگل انجن طیارہ لینکاسٹر ایئرپورٹ سے اوہائیو کے لیے روانہ ہوا، مگر تھوڑی دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔
طیارہ بریدرین ولیج ریٹائرمنٹ کمیونٹی کی پارکنگ میں گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گیا، جس سے متعدد گاڑیاں متاثر ہوئیں، تاہم کوئی عمارت متاثر نہیں ہوئی۔
ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر جلتے ہوئے طیارے کی آگ بجھائی اور تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ مانہیم ٹاؤن شپ پولیس چیف ڈواین فشر نے تصدیق کی کہ طیارے میں سوار تمام پانچ افراد زخمی ہوئے، مگر کسی کی جان نہیں گئی۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) بھی تفتیش میں شامل ہوگا۔
پنسلوانیا کے گورنر جوش شاپیرو نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی پولیس اور تمام متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
اس حادثے نے ایک بار پھر امریکا میں فضائی حادثات پر تشویش کو بڑھا دیا ہے، کیونکہ حالیہ مہینوں میں ایک فوجی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور ایک کمرشل جیٹ طیارے کے حادثے کے واقعات بھی پیش آ چکے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
یمن پر امریکی فضائی حملے شدت اختیار کرگئے ہیں، جن میں تازہ ترین کارروائی کے دوران مزید تین یمنی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق، امریکا نے دارالحکومت صنعا، امران، مارب اور حدیدہ سمیت مختلف شہروں میں حوثیوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ادھر حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے قریب ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق، رواں ماہ اپریل کے دوران اب تک چھ امریکی ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے، جو یمنی مزاحمت کی جوابی کارروائی کا ثبوت ہے۔
یمنی بندرگاہوں پر ہونے والے مسلسل حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 80 تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر چکی ہے۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور اپنے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
Post Views: 1