Daily Ausaf:
2025-04-22@06:57:59 GMT

امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ علیہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

دنیا میں پیدا ہونے والے نابغہ روزگار لوگوں میں ایک نام حضرت امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا بھی ہے۔ ایک ذہین و فطین اور غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل انسان، جن کا اصل نام تقی الدین احمد بن عبدالحلیمابن عبدالسلام ابن تیمیہ تھا۔
1263عیسوی میں خزان موجودہ ترکیہ کے علمی، فقہی حوالے سے شہرت رکھنے والے ایک خانوادے میں پیدا ہوئے۔ والد شیخ عبدالحلیم اپنے دور کے عالم دین اور فقہ حنبلی کے نامور فقیہ اور محدث ہی نہیں دمشق کے مدرسہ’’السکریہ‘‘ کے قابل مدرس بھی تھے۔ سفاک و بے رحم منگولوں کے پے در پے حملوں نے ہجرت کرنے پر مجبور کیا اور ترکیہ سے گہوارہ علم دمشق میں منتقل ہوگئے۔ وہاں کسی جوہری نے انہیں پہچان لیا اور وہ استاذ کے طور پر فرائض انجام دینے لگے۔ بیٹے تقی الدین کی ابتدائی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری خود اٹھائی اور عالم اسلام کو ایک بہادر و بے باک عالم دین عطا کیا.

۔ باپ حنبلی تھے اسی فقہ کے زیر سایہ تعلیم و تربیت کی مگر بیٹے کے اندر کے آدمی کی تسلی و تشفی نہ ہوئی سو وہ روایتی فکری سوتوں کا اسیر ہونے کی بجائے اجتہادی روش پر چل پڑا۔
پھر دنیا نے دیکھا کہ علم و عرفان کی دولت سے مالا مال شیخ عبدالحلیم کا ہونہار فرزند ابن تیمیہ کے نام سے علمی حلقوں میںمفسر، محدث اور فتوی نویس کے طور پر پہچانا جانے لگا۔ اجتہادی معاملات میں اتنے پر اعتماد اور دینی اصلاحات میں نت نئی راہیں تلاشنے اور تراشنے والے ابن تیمیہ وقت کے حاکموں کے زیر عتاب آگئے۔ دارو رسن اور قیدو بند ان کا مقدر بنا لیکن مجال ہے جادہ حق جسے سمجھتے تھے اس پر سے ایک قدم بھی پیچھے ہٹے ہوں۔ ان کی علمی سرگرمیوں کو گویا مہمیز لگ گئی۔
حنبلی فکر کے قریب ہونے کے باوجود تقلید اور فکری ہی نہیں فقہی جمود کے بھی بڑے ناقد کے طور پر ابھرنے لگے۔سخت گیر توحیدی تھے، شرک و بدعات کے خلاف شعلہ مستعجل ثابت ہوئے۔ اکیس برس کے تھے کہ والد کا سایہ سرپر سے اٹھ گیا اور ابن تیمیہ رحمہ اللہ وہابیت اور سلفی تحریکوں کے مرکزی رہبرو رہنما بنے اور ان کی تعلیمات بدعات کے خلاف سیسہ پلائی ہوی دیوار بن گئیں۔
جب منگول شام پر حملہ آور ہوئے تو اپنی توپوں کا رخ ان کی طرف موڑ دیا اور جہادکی شرعی حیثیت اجاگر کرنے کا بیڑا اٹھا لیا، یہاں تک کہ منگولوں کے خلاف باقاعدہ جنگ و جدل میں شرکت پر آمادہ ہوئے اوراس حوالے سے کام کرنے والے علماء کا ساتھ دیا۔ لیکن علمی اور فکری محاذ پر سے بھی تساہل نہیں برتا۔اتنی گمبھیر تگ و دو والی زندگی میں بھی پانچ سو سے زیادہ کتب لکھیں۔ ’’ فتاوی ابن تیمیہ‘‘ ان کی معروف کتاب ہے جس میں انہوں نے عقائد پر بحث کی ہے۔ وسیع علمی موضوعات کو حاصل تحریر بنایا، دینی، فقہی اور اجتہادی نظریات پر بھرپورسوالات اٹھائے اور جوابات تحریر کئے۔
تصوف، سیاست، فلسفہ اور دیگر کئی معاملات پر خیال آفرینی کی۔ اسما ء الحسنی کی صفات کی تشریح کی۔ اس کے ساتھ ہی شرکیہ اور قبیح رسموں پر کڑی تنقید کی۔ اس کے علاوہ اسلامی معیشت کے کاروباری اصولوں تک کو زیربحث لائے۔
امام ابن تیمیہ وحدت الوجود کے نظریئے کے سخت مخالف تھے۔ غیر شرعی تصوف اور اس سے وابستہ بعض اعمال کو غیر ضروری گردانتے تھے۔ امامت کی دیگر تشریحات کو رد کیا، اور خلافت راشدہ رضی اللہ تعالیٰ علیہم کے سچے امین کے طور پر دلائل و براہین سے بات کی اور سب سے اہم بات یہ کہ حکمرانوں کے شریعت کے دائرہ سے باہرکے امور پر سخت تنقید کی، اس جرم میں قید کی صعوبتوں سے نہیںگھبرائے۔ امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ علیہ یہودو بصاری کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے تھے اور ان کے تحریف شدہ صحیفوں پر دلائل کی روشنی میں تنقید کرتے تھے۔
705 ہجری میں انہی الزام کے تحت انہیںقاہرہ میں قید و بند کی سزا سے دو چار ہونا پڑا، وہاں سے رہائی ملی تو707ہجری میں انہیں دمشق کے قلعے میں قید کردیا گیا۔مگر وہ حق کی راہ سے کبھی ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ دمشق کے قلعے میں اسیری کے دوران ہی امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ علیہ کا انتقال ہوا۔ وہ جن سخت گیر نظریات کے حامل تھے تا دم آخریں ان پر قائم رہے، حکمرانوں کے خلاف ڈنکے کی چوٹ پر بات کرتے، اپنے ہم عصر علماء کو اپنے اجتہادی افکار سے للکارتے اور انہیں دلائل سے زچ کر دیتے۔ خصوصاً فقہی مسائل میں جمود سے متعلق انہوں نے بہت کچھ لکھا۔ اللہ کی صفات کے بارے امام ایسے نظریہ کے قائل تھے جو بعض علماء کے نزدیک قطعی طور پر بلا جواز تھا اور یہ مناقشہ آج بھی ان کے افکار و نظریات کے حوالے سے کئی اسلامی مکاتب فکر کے یہاں بہتر تسلیم نہیں کیاجاتا۔ واللہ اعلم

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے طور پر کے خلاف

پڑھیں:

اماراتی نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے

ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب وزیر اعظم اور  وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان کا استقبال کیا۔شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ شیخ عبد اللہ بن زاید وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائےگا، جن میں تجارت و سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون، علاقائی سلامتی اور عوامی روابط پر خاص توجہ دی جائے گی۔

دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں؛اقوام متحدہ

یہ دورہ دونوں ممالک کو علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کا موقع بھی فراہم کرےگا۔

متعلقہ مضامین

  • ن لیگ اور پی پی کا پانی کے مسئلے پر مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق
  • آغا راحت نے پورے گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کی ہے، عطاء اللہ
  • ہم موجودہ حالات میں اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں، حافظ حمد اللہ
  • اماراتی نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے
  • کوفہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • یہودیوں کا انجام
  • باطنی بیداری کا سفر ‘شعور کی روشنی
  • کار مسلسل
  • کیمرے کی آنکھ دیکھ رہی ہے