WE News:
2025-12-14@09:19:44 GMT

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

کوہاٹ کے علاقہ تاندہ ڈیم کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کر دیا ہے۔

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اے ایس ائی مصطفی اور اہلکار زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو کوہاٹ کے ڈی اے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کوہاٹ: پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) زاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، قتل کی وجہ دہشتگردی ہے یا ذاتی عداوت اس وقت کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

دوسری طرف انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بھی کوہاٹ میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے کر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو خصوصی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اکوڑہ خٹک کے بعد کوئٹہ اور کوہاٹ میں دھماکے، متعدد زخمی

آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کی بزدلانہ کارروائیاں پولیس فورس کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، دہشت گردوں کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ATTACK Firing kohat police پولیس فائرنگ کوہاٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پولیس فائرنگ کوہاٹ پولیس اہلکاروں پولیس ا

پڑھیں:

کوہاٹ: مسافر کوچ اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ کوہاٹ میں پنڈی روڈ پر بلی ٹنگ آئل ڈپو کے قریب مسافر کوچ اور کار میں پیش آیا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور  9 ہو گئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


متعلقہ مضامین

  • سوڈان میں ڈرون حملہ، اقوام متحدہ کے امن مشن کے 6 بنگلادیشی اہلکار جاں بحق
  • امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی یونیورسٹی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 18 زخمی
  • اسلام آباد: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ‘2 خواتین جاں بحق‘ایک زخمی
  • سکھر :پولیس کا ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
  • امریکا، براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی، کیمپس بند
  • امریکا کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے کے دوران فائرنگ سے سی سی ڈی کے افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی
  • اسلام آباد؛ نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، دو خواتین جاں بحق
  • کوہاٹ: مسافر کوچ اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی
  • چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 خاتون ٹیچرزجاں بحق