سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا سپر ٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملے پر فیصلہ دے چکے ہے، آئینی بینچ دوبارہ تشکیل دینا پڑے گا۔
کمپنی وکلاء کی جانب سے سپر ٹیکس کیس کی سماعت عید الفطر کے بعد کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا فروغ نسیم صاحب، عید تک یہ کیس مکمل نہیں ہو گا، جو کیس چلانا چاہتے ہیں ان کو تو کیس چلانے دیں، کم ازکم کیس چلنا تو شروع ہو۔سپریم کورٹ نے سپرٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
راشد لطیف نے 90 کی دہائی میں میچ فکسنگ کرنے والے کھلاڑیوں کے نام بتانے کا اعلان کر دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ٹیکس کیس کی سماعت سپر ٹیکس
پڑھیں:
اسلام آباد سمیت 4 ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ سمیت چاروں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا، یہ اجلاس اب 19 مئی کو ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن 19 مئی کے اجلاس میں بلوچستان، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کرے گا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن پشاور اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کرے گا۔