بانیٔ پی ٹی آئی کی نفرت کی سیاست سے متاثر نوجوان نے مجھے گولی ماری جو آج بھی جسم میں ہے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل آکسفورڈ یونیورسٹی لندن میں ایک مباحثہ ہوا تھا۔
احسن اقبال نے بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایک نوجوان نے جہاں بانیٔ پی ٹی آئی کی وکالت کی وہیں مجھے بھی موقع ملا کہ میں بانیٔ پی ٹی آئی کی حقیقت بتاؤں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا اور اسی مائنڈ سیٹ سے متاثر ایک نوجوان نے نفرت میں مجھے گولی ماری جو آج بھی میرے جسم میں موجود ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تنقید کرنی ہو تو معیاری تنقید کریں بانیٔ پی ٹی آئی نے برطانیہ سے ملنے والے 190 ملین پاؤنڈ واپس لے کر چور کو دے دیے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسا کرنے پر کیا وہ ایک سیاسی قیدی ہیں یا پھر ایک چور اور مجرم ہیں؟
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی کے نمائندے کو شکست ہوئی جبکہ مجھے 145 ووٹوں کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے فتح ملی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: احسن اقبال پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا: احسن اقبال
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیرٍ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا اور پاکستان کا خواب دیکھا۔
مزارِ اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا گفتگو سے کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج مفکرِ پاکستان کا 87 واں یومِ وفات ہے، علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے آیا ہوں۔
وفاقی وزیرٍ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پانی کے مسئلے پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اقبال کی فکر کو تعلیمی میدان کا حصہ بنائے گی۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ2027ء میں علامہ اقبال کے 150 ویں یومِ پیدائش کو عالمی سطح پر منائیں گے۔