چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایسا لگ رہا ہے جیسے چاند پر پہنچ گیا: کے ایل راہول
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
بھارتی بیٹسمین و وکٹ کیپر کے ایل راہول نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں فتح کے بعد کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں جیت کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے میں چاند پر پہنچ گیا ہوں۔
کے ایل راہول نے چیمپئنز ٹرافی کی جیت کو ایک خواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارتی ٹیم کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ میری پہلی چیمپئنز ٹرافی ہے اور جیتنے کے بعد مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں چاند پر ہوں، ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ہر کھلاڑی نے اپنی ذمے داری پوری کی اور یہی ہماری کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
بھارتی کرکٹر نے بطور وکٹ کیپر اپنی کارکردگی کے بارے میں کہا کہ یہ میرے لیے کوئی نئی بات نہیں، جب لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں نے وکٹ کیپنگ کب شروع کی تو میں ان سے یہی کہتا ہوں کہ بھائی! میں ہمیشہ سے وکٹ کیپر تھا لیکن بھارتی ٹیم میں مجھے اس کا موقع کم ہی ملا۔
اُنہوں نے بتایا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی تو وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر کھیلتا تھا لیکن وقت کے ساتھ بیٹنگ پر زیادہ توجہ دی۔
کے ایل راہول نے بتایا کہ 2019ء میں جب ٹیم کو وکٹ کیپر کی ضرورت تھی، تو میں نے ذمے داری قبول کی اور اُس وقت سے اب تک یہ کردار ادا کر رہا ہوں۔
اُنہوں نے بیٹنگ پوزیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ ٹیم کی ضروریات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی کوشش کرتا ہوں، کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے اس لیے آپ کو اپنی ذمے داری کو سمجھنا اور اسی کے مطابق کارکردگی دکھانا ہوتی ہے۔
بھارتی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے مختلف ذمے داریاں دی گئیں اور میں اچھی کارکردگی دکھانے کے قابل رہا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی وکٹ کیپر کہا کہ
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کیلئے فوڈ چین پر حملہ کیا: ملزمان کا عدالت میں بیان
اسکرین گریبزبین الاقوامی فوڈ چین پر حملہ کرنے والے 6 ملزمان کو راولپنڈی کی مقامی عدالت پیش کر دیا گیا۔
ملزمان کو سول جج ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں بیان دیتے ہوئے ملزم کامران سجاد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے ایسا کیا، معلوم نہیں تھا یہ نتائج ہوں گے، سچے دل سے معافی مانگتا ہوں مجھے معاف کیا جائے۔
کراچی نارتھ کراچی میں گذشتہ روز انٹر نیشنل فوڈ چین...
ملزم نصیر احمد نے اپنے مؤقف میں کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے یہ سب کیا، اپنے عمل پر افسوس ہے، کوئی شخص بھی ایسا کام نہ کرے جس سے رسوائی ہو، ہمارے ایسے عمل سے ملک کی بدنامی ہوئی، ہم نے کسی کے کہنے پر ایسا نہیں کیا۔
یاد رہے کہ راولپنڈی میں ملزمان نے بین الاقوامی فوڈ چین میں ہنگامہ آرائی اور خواتین کو ہراساں کیا تھا۔
ملزمان کے خلاف بین الاقوامی فوڈ چین پر حملے کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج ہے۔