لاہور(نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی سی ٹی تربیت کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد کے ارکان نے شرکت کی اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں اور عالمی معیار کی آئی ٹی تربیت دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران گزشتہ برس چین میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ طے شدہ معاہدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن تربیت فراہم کی جائے گی اور آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ مزید برآں، ہواوے کی جانب سے اب تک 20 ہزار 315 طلبہ کو تربیت دی جا چکی ہے۔ وزیراعظم نے آئی ٹی تربیت کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچایا جائے۔ تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک وسعت دینے کی بھی ہدایت جاری کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل انقلاب میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے اور حکومت انہیں جدید مہارتوں سے لیس کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہواوے کے آئی سی ٹی تربیت پروگرام سے نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے نمائندوں نے پاکستان میں جدید تربیتی پروگرام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے سکینڈل کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے موجودہ حکومت کے دور میں اونے پونے دام دیئے جانے کا انکشاف کیا گیا تھا۔ قاسم اتھارٹی زمین چھوٹے اور درمیانے انڈسٹریل پارک کیلئے دی گئی، زمین کی لیزنگ میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات تین رکنی کمیٹی کرے گی۔ چیئرمین وزیراعظم انسپیکشن کمیشن کمیٹی کے کنوینر مقررکردیئے گئے جبکہ ڈائریکٹر آئی بی سراج الدین امجد اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سید شاہد حسین تحقیقاتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کی طرف سے مدعی کے ساتھ عدالت سے باہر تصفیہ کرنے کے فیصلہ کرنے میں غور کئے جانے والے عوامل کی تحقیقات کی مجاز ہوگی۔ کمیٹی بشمول دیگر تمام قانونی آراء جو عدالت سے باہر تصفیہ کی حمایت کرتی ہوں کا بھی جائزہ لے گی۔ علاوہ ازیں  وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مسلم لیگی رہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے اور چوہدری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے نے ملاقات کی ۔ ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ناہرا برادران نے میاں محمد شہباز شریف کو ان کی شاندار پالیسیوں پر خراج تحسین پیش کیا جس سے پاکستان کی معاشی صورتحال دن  بدن بہتر سے بہتر ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نے ناہرا برادران کی عوام اور پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی درخواست پر حلقہ این اے 81 کے لئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کو مہنگائی سے ریلیف اور سستی بجلی کی فراہمی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: قاسم اتھارٹی نوجوانوں کو شہباز شریف ا ئی سی ٹی ٹی تربیت کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کل ترکیہ روانہ ہوں گے، وفاقی وزرا بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم کے دورے میں مزید ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔
ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور ترکیے کے درمیان دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔

Post Views: 10

متعلقہ مضامین

  • مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف سے گلیکسی اسپیس وفد کی ملاقات، اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ
  • چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، سیٹلائٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • یقینی بنانا چاہیے کہ ٹیکنالوجی انسانوں اور کرہ ارض کے لیے مثبت کردار ادا کرے، احسن اقبال
  • چین کیساتھ اسپیس ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، شہباز شریف
  • شہباز، بہترین، اسٹیبلشمنٹ وزیراعظم کی صلاحیتوں سے خوش
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
  • یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات
  • ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے: وزیرَ اعظم شہباز شریف