چیمپیئنز ٹرافی انڈیا کے نام: ’ایسے لگ رہا تھا کہ مہمان بھی انڈیا میزبان بھی انڈیا‘
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل سنہ 2013 میں بھی انڈیا ہی اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم تھی۔
انڈیا کی جیت پر سوشل میڈیا صارفین جہاں ان کو مبارکباد دے رہے ہیں وہیں پاکستانی ٹیم کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
رحیق عباسی لکھتے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی کا سابقہ چمپیئن پاکستان تھا۔ اس دفعہ چمپیئن ٹرافی کا میزبان پاکستان تھا لیکن انڈیا نے پاکستان آئے بغیر اس سال چمپیئن ٹرافی کا ٹائٹل پاکستان سے چھین کر حاصل کر لیا۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ ہوتا ہے ملکی وقار کا تحفظ جو محسن نقوی کے ذریعے ان کے مالک کر رہے ہیں۔
چیمپینز ٹرافی کا سابقہ چمپین پاکستان تھا۔
اس دفعہ چمپین ٹرافی کا میزبان پاکستان تھا۔۔
لیکن انڈیا نے پاکستان آئے بغیر اس سال چمپین ٹرافی کا ٹائٹل پاکستان سے چھین کر حاصل کر لیا۔
یہ ہوتا ہے ملکی وقار کا تحفظ جو محسن نقوی کی ذریعے ان کے مالک کر رہے ہیں۔
— Raheeq Abbasi (@RaheeqAbbasi) March 9, 2025
ایاز خان لکھتے ہیں کہ آئی سی سی نے دبئی میں انڈیا کو چیمپیئنز ٹرافی جتوا دی، ہم صرف میزبان تھے۔
آئی سی سی نے دبئی میں انڈیا کو چیمپئینز ٹرافی جتوا دی، ہم صرف میزبان تھے!!!
— Ayaz Khan (@itsmeayazkhan) March 9, 2025
اسد چوہدری نے لکھا کہ انڈیا چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 4 وکٹوں سے جیت گیا۔ پاکستان کا سجایا میلہ ہر جگہ اپنی مرضی چلا کر انڈیا نے لوٹ لیا یہ ہوتی ہے ’سٹرٹیجک پلاننگ‘ اور پرفارمنس کا امتزاج، ہر چیز میں مرضی منوائی۔ سارے میچز کے لیے ایک ہی وینیو دبئی چنا۔ پھر سب میچز میں ناقابل شکست رہتے فائنل بھی جیت لیا۔
صارف نے مزید کہا کہ 6 وکٹیں گرنے کے بعد بھی کے ایل راہول اور رویندر جدیجہ کھیل رہے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو شرم آنی چاہیے۔
انڈیا چیمپئننز ٹرافی ٹورنامنٹ 4 وکٹوں سے جیت گیا۔۔
پاکستان کا سجایا میلہ ہر جگہ اپنی مرضی چلا کر انڈیا نے لوٹ لیا????
یہ ہوتا ہے"سٹرٹیجک پلاننگ" اور پرفارمنس کا امتزاج
ہر چیز میں مرضی منوائی۔سارے میچز کے لیے ایک ہی وینیو دبئی چنا۔پھر سب میچز میں ناقابل شکست رہتے فائنل بھی جیت…
— Asad R Chaudhry (@Asadrchaudhry) March 9, 2025
ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ پاکستان کا ٹورنامنٹ سے باہر ہو کر چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامات کرنا ایسے ہی تھا جیسے اپنی محبوبہ کی شادی میں خود ہی کرسیاں لگانا۔
انڈیا کی جیت پر چیمپینز ٹرافی کا اختتام۔
ویسے پاکستان کا ٹورنامنٹ سے باہر ہو کر چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کرنا ایسے ہی تھا جیسے اپنی محبوبہ کی شادی میں خود ہی کرسیاں لگانا۔????✌️#INDvNZ
— Nazli Ahmad (@Nazli519) March 9, 2025
عباس آرائیں نے لکھا کہ انڈیا چمپیئن ٹرافی جیت گیا اور میزبان ملک کا ایک بندہ بھی اسٹیج پر نظر نہیں آیا۔ ایسے لگ رہا تھا کہ مہمان بھی انڈیا میزبان بھی انڈیا اور چیمپیئن تو ہے ہی انڈیا۔
انڈیا چمپین ٹرافی جیت گیا اور اللہ کی مہربانی سے میزبان ملک کا ایک بندہ بھی سٹیج پر نظر نہیں آیا۔
ایسے لگ رہا تھا کہ مہمان بھی انڈیا میزبان بھی انڈیا اور چیمپین تو ہے ہی انڈیا۔
— Abbas Arain (@AbbasArain16) March 9, 2025
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ فائنل کے تکلف کی کیا ضرورت تھی۔ اسی طرح ٹرافی انڈیا کو پکڑا دیتے۔
فائنل کے تکلف کی کیا ضرورت تھی ۔ اسی طرح ٹرافی انڈیا کو پکڑا دیتے ۔ https://t.
— سیانی کُڑی (@digitalchirrya) March 9, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 انڈیا انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 انڈیا چیمپیئنز ٹرافی پاکستان تھا پاکستان کا بھی انڈیا انڈیا کو انڈیا نے ٹرافی کا جیت گیا لکھا کہ
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
جسٹس منصور علی شاہ—فائل فوٹوجسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
جسٹس منصور علی شاہ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف برداری تقریب ججز بلاک سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام ججز کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے، اکٹھے چائے بھی پیتے ہیں۔
جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے چین گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق یہ کانفرنس 22 سے 26 اپریل کو چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہو گی۔