Jang News:
2025-04-22@05:56:03 GMT

بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

— فائل فوٹو

ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مینگورہ شہر، سیدو شریف، کبل اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کالام، گبرال، مہوڈھند اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے۔

وادیٔ نیلم: آٹھ مقام میں مطلع صاف، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

وادیٔ نیلم کی تحصیل آٹھ مقام میں مطلع صاف ہے لیکن بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔

بارش اور برف باری کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے، بالائی علاقوں تک جانے والے راستے اور سڑکیں کھلی ہے۔

ادھر وادیٔ نیلم میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

شاردہ سے آگے سفر سے اجتناب کی ہدایت

ایس ڈی ایم اے کے مطابق مرکزی شاہراہِ نیلم تاؤبٹ بٹ تک ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہے، البتہ شاردہ سے آگے سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے پیش نظر شہری اور سیاح بارش و برف باری کے دوران غیر ضروری سفر نہ کریں۔

 کوئٹہ میں موسم خشک

وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

آج کوئٹہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

کراچی میں موسم گرم رہے گا

 دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 20.

5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 سے39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں شمال مشرق سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے سردی کی شدت کراچی میں امکان ہے کے مطابق جاری ہے

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں بارش سے موسم سرد

وادی نیلم میں آٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں میں رات گئے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری اور بیشتر مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آزادکشمیر اور خیبرپختون خواں کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد ہو گیا ہے۔ وادی نیلم میں آٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں میں رات گئے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی علاقوں شونٹھر ویلی، گریس ویلی، ہلمت، تاوبٹ کے پہاڑوں پر برف باری سے نظارے خوبصورت ہو گئے ہیں۔   آزاد کشمیر میں تیز آندھی سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، تمام فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ متعدد مقامات پر ژالہ باری سے سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چترال میں بارش اور برفباری کی نئی لہر، فصلیں متاثر، ندی نالے بپھر گئے
  • چترال میں بارش و برفباری کا نیا سلسلہ، طغیانی اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور ژالہ باری
  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
  • 3 دن سے بارش، شدید ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے پر 50 مویشی ہلاک
  • آج اسلام آباد اورکشمیرمیں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک کا امکان
  • آزاد کشمیر میں بارش سے موسم سرد
  • آزاد کشمیر اور کے پی میں بارش سے موسم سرد