دوحہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے ڈیڑھ لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
دوحہ جانے والے مسافر کے 2 ٹرالی بیگز میں چھپائی گئی ڈیڑھ لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے 2 ٹرالی بیگز میں چھپائی گئی 150000 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔
لالہ زار راولپنڈی میں کالج کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد کی گئی۔ جی ٹی روڈ راولپنڈی کے قریب اسپتال کے قریب کار سے 300 گرام ویڈ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
اختر آباد ہزارگنجی کوئٹہ میں چھپائی گئی 120 کلو ہیروئن اور 120 کلو کرسٹل برآمد کر لی گئی۔ یارو چوک چمن کے قریب مسافر بس میں سوار 2 ملزمان سے مجموعی طور پر 19.
اے این ایف کے مطابق شمالی بائی پاس کراچی کے قریب سبزیوں سے بھرے ٹرک میں چھپائی گئی 25.2 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں چھپائی گئی کے قریب
پڑھیں:
لاہور میں نامعلوم ملزمان کی تیزاب گردی،دوافراد زخمی
لاہور کے علاقہ کاپرس سٹور میں نامعلوم ملزمان نے دو افراد پر تیزاب پھینک دیا، جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان تیزاب پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ،تیزاب سے جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، متاثرہ افراد کی شناخت حمزہ اور تجمل کے نام سے ہوئی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔