پاکستان سٹاک ایکسچینج،کاروبار کے آغاز پر 330 پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 330 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 1 لاکھ 14 ہزار 729 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ،انٹربینک میں ڈالر 30پیسے مہنگا ہوا تھا۔انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 97 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر17پیسے مہنگا ہوا ، ا و پن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ملا جلا رجحان رہا تھا،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 1147 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ1لاکھ14ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ دوسری جانب سٹیٹ بینک آج 10 مارچ کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کریگا، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج سٹیٹ بینک مرکزی دفتر میں منعقد ہوگا، اجلاس کے بعد سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کریگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان کیا جاسکتا ہے،سٹیٹ بینک شرح سود میں 100 سے 200 بیسسز پوائنٹس کمی کرسکتا ہے، اس وقت شرح سود 12 فیصد پر موجود ہے، ملک میں افراط زر کی شرح کم ترین سطح تک آگئی ہے، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس نے شرح سود میں 500 بیسسز پوائنٹس کمی کا مطالبہ کیا ہے، کراچی چیمبر نے بھی شرح سود میں کمی کی ڈیمانڈ کی ہے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
رواں سال ملک میں سونےکی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
لاہور:سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے جب کہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے پر برقرار ہے۔
عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 3326 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں سال 2025 کے آغاز پر ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تھا۔ آج 108 روز میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 77 ہزار ایک سو روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے۔
10 گرام سونےکا بھاؤ اس دوران 66 ہزار ایک سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 712 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 326 ڈالر فی اونس ہے۔
Post Views: 3