مارک کارنے حکمران جماعت کے نئے رہنما منتخب، جلد وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ لیں گے
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
کینیڈا(نیوز ڈیسک)کینیڈا کی حکمران جماعت نے مارک کارنے کو اپنا نیا رہنما منتخب کرلیا، وہ آئندہ دنوں وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکی جگہ لیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی لبرل پارٹی نے 85.9 فیصد ووٹوں سے مارک کارنے کو پارٹی کا نیا رہنما منتخب کیا۔مارک کارنے آئندہ دنوں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ لیں گے۔مارک کارنے کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا ،کینیڈا کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہاہے، امریکی ہمارے وسائل، زمین، پانی اور ہمارا ملک چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو ان کے عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دے سکتے۔یاد رہے کہ جنوری میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ وہ حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ چنے جانے کے بعد عہدہ چھوڑدیں گے۔53 سالہ جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں کینیڈا کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور انہوں نے اس کے بعد بھی مسلسل 2 انتخابات جیتے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جسٹن ٹروڈو مارک کارنے
پڑھیں:
کوئٹہ: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینر سے 2600 کلو افیون برآمد
— فائل فوٹوافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت کینیڈا بھیجے جانے والے کنٹینر سے 2600 کلو گرام افیون برآمد کر لی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق انسدادِ منشیات فورس نے کراچی پورٹ پر ساؤتھ ایشیاء پاکستان ٹرمینل پر سامان کی تلاشی کے دوران افیون برآمد کر لی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 1816 میں سے 260 کارٹن میں افیون برآمد ہوئی۔
کوئٹہ کے کچلاک بائی پاس روڈ کے غیر آباد علاقے میں اے این ایف نے کار روائی کرکے 60 کلو چرس بر آمد کرلی۔
منشیات کو کشمش میں اس طرح ملایا گیا تھا کہ رنگ اور شکل ایک جیسی لگ رہی تھی۔
کنٹینر کا سامان قندھار میں افغان کسٹم حکام نے کلیئر کیا جو کینیڈا بھیجا جانا تھا۔
یہ شپمنٹ قندھار سے کینیڈا میں ایک کمپنی کے لیے بک کرائی گئی تھی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔