سندھ بلڈنگ ،ڈی جی اسحق کھوڑو کی سرپرستی میں بدعنوانیاں جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
قمر قائم خانی عاصم صدیقی ، ماجد مگسی عمران رضوی نے ناجائز تعمیرات کا سسٹم سنبھال لیا
ناظم آباد نمبر 3پلاٹ A8/1اور G3/14پر عدالتی احکامات کے بر خلاف تعمیرات
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میںڈی جی اسحق کھوڑو کی سرپرستی میں بدعنوانیاں جاری ہیں۔ اتھارٹی کے قابض سسٹم کی چھتری تلے غیر قانونی تعمیرات میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماجد مگسی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران رضوی عاصم حسین صدیقی ،معطل اسسٹنٹ ڈائریکٹراور اسد خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیمالشن قمر قائم خانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹرسمیت دیگر افسران نے وسطی میں ناجائز تعمیرات کا سسٹم سنبھال رکھا ہے ۔افسران کا یہ کہنا ہے ہم نے محمد خان ابڑو نامی شخص سے پٹا سسٹم حاصل کر لیا ہے ۔قمر قائم خانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے اور ریحان حیدرکے قریبی دوست ہیں،وسطی پر قابض ہیں۔ اس وقت بھی ناظم آباد نمبر 3میں پلاٹ نمبر A8/1اور G3/14پر عدالتی احکامات کے بر خلاف تعمیرات جاری ہیں ۔کراچی میں مسلسل جاری غیر قانونی تعمیرات پر ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو سے موقف لینے کے لئے ادارہ جرأت نے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر موصوف نے کوئی جواب نہیں دیا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
افغانستان کسی کو غلط سرگرمی کیلئے اپنی زمین استعمال نہیں کرنے دے گا، اسحاق ڈار
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے بات چیت ہوئی، ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم سے افغان ٹرانزٹ گڈز میں تیزی آسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان کسی کو غلط سرگرمی کیلئے اپنی زمین استعمال نہیں کرنے دے گا۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے بات چیت ہوئی، ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم سے افغان ٹرانزٹ گڈز میں تیزی آسکتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے پراتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی سامان کی نقل وحمل کیلئے تبادلہ خیال ہوا، ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم سے افغان ٹرانزٹ گڈز میں تیزی آسکتی ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کافی وقت سے افغانستان کی طرف سے ٹرانزٹ گڈز پر انشورنس گارنٹی کی تجویز تھی، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ ضروری، طورخم بارڈر پر آئی ٹی سسٹم کو جلد فعال کیا جائے گا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عبوری وزیرخارجہ سے مہاجرین سے متعلق 4 اصولی فیصلے ہوئے، افغان مہاجرین کو عزت و احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، خطے کی ترقی، بہتری اور امن و امان کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کسی کو غلط سرگرمی کیلئے اپنی زمین استعمال نہیں کرنے دے گا، نہ ہی پاکستان اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال کرنے دے گا۔ نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ افغان شہریوں کی فراخدلی سے میزبانی کی، افغان شہریوں کو اپنے اثاثہ جات واپس لیےجانے کی اجازت ہے۔