Jang News:
2025-04-22@06:21:08 GMT

یونان کشتی حادثہ، مرکزی ملزم عثمان ججہ دوبارہ گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT

یونان کشتی حادثہ، مرکزی ملزم عثمان ججہ دوبارہ گرفتار

یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم عثمان ججہ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) حکام کے مطابق عثمان ججہ گزشتہ سال دسمبر میں سیالکوٹ جیل سے پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق عثمان ججہ جیل سے فرار ہونے کے بعد گلگت بلتستان میں روپوش تھا، وہ انسانی اسمگلنگ کا عالمی ریکٹ بھی چلاتا تھا۔

حکام کے مطابق یونان کشتی حادثہ گزشتہ سال 14 دسمبر کو پیش آیا تھا، جس میں 40 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق حادثے کے وقت عثمان ججہ لڑائی اور جھگڑے کے مقدمے میں سیالکوٹ جیل میں قید تھا۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے نے سیالکوٹ جیل میں موجود عثمان ججہ کی حوالگی کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: حکام کے مطابق ایف ا ئی اے

پڑھیں:

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، متعدد پاکستانی خواتین جاں بحق

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو بس کو حادثہ پیش جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی عمرہ زائرین خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق بس کو حادثہ مدینہ منورہ بدر روڈ پر پیش آیا۔

سعودی ریسکیو حکام کے مطابق بس میں شامل متعدد پاکستانی اور دیگر غیر ملکی زائرین زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والی تینوں خواتین کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔

سعودی ریسکیو نے کہا کہ زخمی افراد کو مدینہ منورہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

 

متعلقہ مضامین

  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • لیاری سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، اہم انکشافات متوقع
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، متعدد پاکستانی خواتین جاں بحق
  • فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار
  • اسلام آباد میں اہم عمارتوں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار
  • پنجاب یونیورسٹی : 12 اساتذہ کروڑوں کی اسکالرشپ لےکر فرار
  • پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں کی سکالرشپس لے کر فرار ہو گئے 
  • پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں کی اسکالرشپ لےکر فرار