City 42:
2025-04-22@14:47:49 GMT

باپ نے بیٹی کو ونی ہونےسے بچانے کے لیے جان دے دی

اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT

سٹی42:  ڈیرہ اسماعیل خان میں غیر قانونی پنچایت کا غیر قانونی فیصلہ قبول نہ کرتے ہوئے باپ نے بیٹی کو ونی ہونےسے بچانے کے لیے جان دے دی۔

مظلوم باپ نے خودکشی  کرنےسے پہلے موبائل فون میں وائس نوٹ ریکارڈ کر کے پنچایت  کے ظلم کی کہانی بیان کر دی۔  متوفی نے نام نہاد  پنچایت کے چار ارکان کو بیٹی کو " ونی" کرنے کا ذمے دار  قرار ددیا۔ 

آڈیو وائس نوٹ کے ذریعہ اپنے آخری بیان میں خودکشی کرنے والے  مظلوم باپ نے  کہاکہ ان کے ساتھ زيادتی کی گئی۔  زبردستی اسٹامپ پیپر ز پر دستخط کروا کر ظلم پر مبنی فیصلہ تھوپا گیا، بس بیٹی بچ جائے،  میں اپنی بیٹی پر قربان ہورہاہوں، اب یہ حرام موت ہے یا جو بھی ہے، خدا حافظ۔

حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز

آڈیو پیغام میں بچی کے والد نے مزید بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کا رشتہ بھانجے سے طے کر رکھا تھا، پنچایت نے لڑکی کو  ونی کی سزا اس کے منگیتر کی طرف سے کسی اور لڑکی سے رابطے کرنے پر سنائی، دوسری لڑکی کے والد نے 7 لاکھ جرمانہ وصول کیا اور بدلے میں لڑکی بھی مانگی تھی۔

اس سارے معاملے کے دوران پولیس بھی لاعلم رہی اور خودکشی کرنے والے شخص کا آڈیو نوٹ وائرل ہونے پر حرکت میں آگئی، پولیس نے پنچایت کے 3 ارکان گرفتار کرلیے جبکہ چوتھا فرار ہوگیا۔

رمضان نگہبان پیکج؛ 10 لاکھ افراد میں پے آرڈرز تقسیم

بے خبر خیبر پختونخوا پولیس مظلوم کی خودکشی کے بعد ہوش میں آئی

ڈیرہ اسمعیل خان میں اس غیر قانونی پنچایت کی کارروائی کئی روز تک جاری رہی، پولیس لاعلم رہی۔ جب مظلوم شخص کی خودکشی کا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو پولیس نے نام نہاد پنچایت کے تین مجرم گرفتار کر لئے، چوتھا فرار بتایا جاتا ہے۔

اداکارہ صحیفہ جبار سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان

لڑکی  کا اور لڑکی کے باپ کا جرم کیا تھا

پتہ چلا ہے کہ  مظلوم باپ کی بیٹی کی منگنی ہوئی تھی۔ اس بچی کے منگیتر نے فون پر کسی اور لڑکی سے رابطہ کیا تھا۔  پنچایت نے کسی  نوجوان کے  نام نہاد جرم کی سزا اس کی منگیتر کو سنا دی اور سزا یہ سنائی کہ لڑکی کو ونی کر دیا جائے۔ ونی ایک غیر قانونی حرکت ہے جس میں کسی مرد کے کسی جرم کی سزا دینے کے لئے اس مرد کی قریبی رشتہ دار لڑکی کی شادی اس کی مرضی کے خلاف مرد کے جرم سے "نقصان" اٹھانے والی فیملی کے کسی مرد سے کروا دی جاتی ہے۔ اس خاس معاملہ میں نہ مرد نے کوئی جرم کیا، نہ ہی اس کے جرم کی سزا اس کی فیملی کی کسی عورت کو دی گئی، اس سراسر غیر قانونی اور دھونس پر مبنی کارروائی کو پنچایت کے نام سے مظلوم شخص پر مسلط کیا گیا جسے پولیس اور قانون سے داد رسی کی کوئی امید نہیں تھی۔ 

رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع

ونی اور غیر قانونی نام نہاد عدالتوں کے موضوع پر پاکستان کی ایپکس کورٹ پہلے فیصلے  دے چکی ہے لیکن خیبر پختونخوا کی پی ٹی آئی حکومت صوبہ میں انسانی حقوق خاصو طور سے خواتین کے حقوق کی کھلم کھلا پامالی کو روکنے کے لئے کبھی کچھ نہیں کرتی۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نام نہاد کی سزا جرم کی باپ نے

پڑھیں:

سرگودھا میں لڑکی والوں نے شہری کو شادی کے نام پر چونا لگادیا

سرگودھا میں جعل سازوں نے شادی کے نام پر شہری کو چونا لگادیا۔متاثرہ شہری کے مطابق شادی کے لیے دلہن کو ایک لاکھ نقد دیے تھے اورشاپنگ بھی کرائی تھی لیکن جب بارات لے کرگیا تو دلہن کےگھرکو تالا لگا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 16 اپریل کو پیش آیا، شادی کےنام پردھو کےکے الزام میں 3 خواتین سمیت 4 افرادکے خلاف درخواست دائر کردی گئی جس کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پولش خاتون کی بیٹی حوالگی کی درخواست؛ والد کو بیٹی کی ہر ہفتے والدہ سے بات کرانے کا حکم
  • زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درخت بچانے ہیں: مریم نواز
  • ’باپ تو سپر مین ہوتا ہے‘، بچے کو گرمی سے بچانے کے لیے باپ نے سیٹ پر ہاتھ رکھ لیے، ویڈیو وائرل
  • سائرہ یوسف نے بیٹی نورے کے ساتھ منائی سالگرہ : خوشیوں بھری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
  • سرگودھا میں لڑکی والوں نے شہری کو شادی کے نام پر چونا لگادیا
  • خاندان کی موت، 4 سالہ بچی کئی دن تک چاکلیٹ کھا کر زندہ رہی
  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی اغوا
  • کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
  •  او آئی سی انجمن غلامان امریکہ ہے، یمن اور ایران مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مشتاق احمد