Islam Times:
2025-04-22@06:43:21 GMT

فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے، انصاراللہ یمن

اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT

فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے، انصاراللہ یمن

یمن میں اسلامی مزاحمت کی تحریک انصاراللہ کے مرکزی رہنما نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطین کی حمایت اخلاقی اور انسانی اصولوں کی بنیاد پر جاری ہے اور مغربی ممالک کی جانب سے محاصرے کے باوجود یمن فلسطین کے بارے میں اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن میں انصاراللہ کے مرکزی رہنما اور سابق نائب وزیراعظم محمود الجنید نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درپیش چیلنجز کے باوجود یمن فلسطین کی حمایت پر مبنی پالیسی جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا: "یمن کے عوام، قائدین اور حکومت نے فلسطین کے بارے میں اخلاقی، انسانی اور دینی اصولوں پر مبنی موقف اپنا رکھا ہے جس کی روشنی میں فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت جاری رکھیں گے۔ وہ مظلوم قوم جس نے گذشتہ 75 برس کے دوران غاصب صیہونی رژیم کے جارحانہ اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور حال ہی میں غزہ جنگ کے باعث شدید مصیبتیں اور مشکلات برداشت کی ہیں۔ ان جارحانہ اقدامات کا تقاضا ہے کہ دنیا خاص طور پر عرب اور اسلامی دنیا میں مقیم شریف انسان مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کریں۔" محمود الجنید نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: "اس میں کوئی شک نہیں کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت انتہائی بے رحمانہ تھی جس کے دوران پورے غزہ کو نشانہ بنایا گیا، وہاں کا انفرااسٹرکچر تباہ کر دیا گیا اور فلسطینی عوام کو فراہم کی جانے والی انسانی امداد کو نشانہ بنایا گیا۔ تعلیمی مراکز، سویلین عمارتیں، پانی، بجلی اور شہری آبادیوں پر حملے کیے گئے اور ان کا بڑا حصہ نابود کر دیا گیا۔"
 
انصاراللہ یمن کے مرکزی رہنما محمود الجنید نے مزید کہا: "ہم نے ایمانی، قرآنی، اصولی اور اخلاقی نقطہ نظر کی بنیاد پر پوری طاقت سے فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے اور اسرائیل پر کاری ضربیں لگائی ہیں۔ تل ابیب پر بھی حملے کیے ہیں اور ایلات بندرگاہ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ یہ بندرگاہ بند ہو گئی ہے اور مقبوضہ فلسطین کی جانب بحری جہازوں کی آمدورفت رک گئی ہے۔" انہوں نے کہا: "اسرائیلی بحری جہاز، وہ بحری جہاز جو مقبوضہ فلسطین جا رہے تھے یا اسرائیل کے حامی بحری جہازوں کو روک دیا گیا۔ یہ اقدام فلسطینی قوم کی حمایت کی خاطر انجام پایا تھا اور غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات کا ردعمل تھا۔" محمود الجنید نے کہا: "یمن مغربی طاقتوں کی جانب سے محاصرے کا شکار ہے جس کے باعث اقتصادی مشکلات سے روبرو ہے۔ دوسری طرف ہمارے خلاف سعودی جارحیت بھی جاری ہے۔ یمنی عوام کے خلاف بہت شدید محاصرہ چل رہا ہے لیکن یہ ہمیں فلسطین کی حمایت سے نہیں روک سکتا۔ فلسطینی عوام سے متعلق ہمارا موقف مستقل، اصولی اور اخلاقی ہے۔"
 
انہوں نے فلسطین کی حمایت میں یمن کے عوام اور قائدین کے درمیان اتفاق رائے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا: "ہمارے قائدین نے جو اخلاقی، انسانی اور دینی بنیادوں پر موقف اختیار کیا ہے اس کی وجہ سے یمنی عوام بھی قائدین کی حمایت کر رہے ہیں اور ان کی مرکزیت میں متحد ہو چکے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یمن ہمیشہ سے فلسطینی عوام کا ساتھ دیتا آیا ہے اور مسئلہ فلسطین یمنی عوام کی نظر میں بہت ہی اہم اور بنیادی مسئلہ جانا جاتا ہے۔ لہذا قائدین اور عوام اس مسئلے میں ایک پیج پر ہیں اور عوام بھی قائدین کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔" محمود الجنید نے آخر میں کہا: "یمن کے عوام اور قائدین سید بدرالدین عبدالملک الحوثی کی قیادت میں ثابت قدم ہیں اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت پر ڈٹے ہوئے ہیں۔"

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فلسطین کی حمایت محمود الجنید نے فلسطینی عوام کی جانب ہیں اور یمن کے ہے اور

پڑھیں:

گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی

ریلی میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی طالبات، بشمول اسماعیلی اور سنی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے اسرائیلی جارحیت، عالمی خاموشی اور فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، طالبات گلگت ڈویژن کے آئی یو (KIU) یونٹ کے زیرِ اہتمام فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ظلم کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے ایک پُرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی نیو اکیڈمک بلاک سے شروع ہو کر وی سی آفس تک جاری رہی۔ اس ریلی میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی طالبات، بشمول اسماعیلی اور سنی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے اسرائیلی جارحیت، عالمی خاموشی اور فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ریلی کا مقصد KIU کی فضا میں ظلم کے خلاف بیداری پیدا کرنا، فلسطینی مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا، اور اتحاد و ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کرنا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کا فلسطین کی حمایت میں 26 اپریل کو احتجاج کا اعلان
  • گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
  • لاہور، اسرائیل کی غزہ پر بربریت کیخلاف آئی ایس او کا احتجاج
  • فلسطین  پر امت کوفیصلہ کن اقدامات کرنا ہونگے: ایاز صادق
  • ہم نے فلسطین کی حمایت کو زندہ رکھنا ہے، ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 
  • فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے ،اسپیکر ایاز صادق
  • عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے،وزیر داخلہ محسن نقوی
  • فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے ، ایاز صادق
  • جمعیت علمائے پاکستان کے زیراہتمام مظلومین غزہ و فلسطین کی حمایت میں احتجاج
  • عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے، محسن نقوی