دانش تیمور اپنی کے ساتھ معیاری وقت کیسے گزارتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
دانش تیمور مشہور پاکستانی ٹیلیویژن ایکٹر ہیں، جنہیں ڈراموں میں اپنی زبردست پرفارمنس کے لیے سراہا جاتا ہے۔ ان کے مقبول ترین ڈراموں دیوانگی، عشق ہے، راہ جنون، اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے، جان نثار اور کیسی تیری خودغرضی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’یہ حسد کر رہی ہیں‘، نادیہ خان صارفین کے نشانے پر کیوں؟
دانش کی شادی پاکستانی اداکارہ عائزہ خان سے ہوئی ہے اور ان سے ان کے دو پیارے بچے ہیں۔
رمضان ٹرانسمیشن میں دانش نے اہلیہ عائزہ خان کے ساتھ معیاری وقت گزارنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اپنے مصروف شیڈول سے مشکل سے وقت ملتا ہے۔
اس حوالے سے دانش تیمور کا کہنا تھا کہ جب بھی مجھے فارغ وقت ملتا ہے میں عائزہ کے ساتھ باہر جاتا ہوں۔ ہم اپنے معمولات میں بہت مصروف ہیں۔ ہم دونوں رات دیر سے گھر آتے ہیں، لیکن ہم ایک یا 2 گھنٹے ساتھ گزارنے کو یقینی بناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نصرت فتح علی خان سے کیا رشتہ ہے؟ چاہت فتح علی خان بول پڑے
دانش کے مطابق ہم اچھی موسیقی سنتے ہیں۔ ہم زیادہ نہیں کھاتے، لہذا یہ خالصتاً ہمارا وقت ہے جہاں ہم صرف بات کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارا وقت خصوصی طور پر ہمارا ہو، جہاں ہم واقعی ایک پرسکون ماحول میں ایک دوسرے کی صحبت سے لطف اندوز ہوسکیں۔
دانش تیمور کے مطابق میرے خیال میں ہمیں اپنوں کے درمیان وفاداری کے ساتھ معیاری وقت گزارنا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایکٹر دانش تیمور عائزہ خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایکٹر دانش تیمور دانش تیمور کے ساتھ
پڑھیں:
ہنڈا موٹر سائیکل بلا سود اقساط پر کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟
بینک الفلاح نے اٹلس ہنڈا کی موٹرسائیکلوں کے لیے محدود مدت کی زیرو مارک اپ یعنی بلا سودی قسط اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت صارفین مقبول ہنڈا ماڈلز آسان اقساط پر خرید سکتے ہیں۔
بینک الفلاح کی جانب سے پیش کی گئی یہ نئی سہولت ایسے وقت میں متعارف کرائی گئی ہے جب مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے باعث نئی موٹر سائیکل خریدنا عام خریداروں کے لیے مشکل ہوتا جارہا ہے۔
بینک کے مطابق ہنڈا کے 3 مقبول ترین ماڈلز سی ڈی 70، سی جی125 اور سی جی 150 اب بینک الفلاح کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ماہانہ اقساط پر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
بینک الفلاح کے مطابق ہنڈا کے مقبول ماڈل سی ڈی 70 کی قیمت 159,900 روپے مقرر کی گئی ہے، جسے صارفین ماہانہ 26,650 روپے کی اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔
اسی طرح سی جی125 کی قیمت 238,500 روپے ہے اور اس کے لیے ماہانہ قسط 39,750 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ سی جی 150 کی قیمت 459,900 روپے رکھی گئی ہے، جسے 76,650 روپے ماہانہ اقساط پر خریدا جا سکتا ہے۔
بینک الفلاح کے مطابق یہ تمام موٹر سائیکلیں بینک الفلاح کریڈٹ کارڈ کے ذریعے فنانس کی جا سکیں گی، اگرچہ اس اسکیم میں کوئی مارک اپ شامل نہیں، تاہم پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو ہو گی۔
بینک اعلامیہ کے مطابق موٹر سائیکل کی فراہمی اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہو گی جبکہ یہ اسکیم صرف محدود مدت کے لیے مؤثر رہے گی۔
’مزید معلومات یا بکنگ کے لیے صارفین بینک الفلاح کی ہیلپ لائن 021-111-225-111 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا [email protected] پر ای میل بھیج سکتے ہیں۔ فوری معاونت کے لیے واٹس ایپ کیو آر کوڈ بھی دستیاب ہے۔‘