امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن ہاتھ میں 2 گھڑیاں کیوں پہنتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
بالی ووڈ انڈسٹری میں بچن خاندان اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے منفرد طرزِ زندگی کے لیے بھی مشہور ہے۔
امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن اکثر دو دو گھڑیاں پہنے نظر آتے ہیں جس سے مداحوں میں تجسس پیدا ہوتا ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن نے ایک انٹرویو میں اس روایت کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ روایت ان کی والدہ جیا بچن سے شروع ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ جب میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے یورپ گیا تو والدہ یورپ اور بھارت کا ٹائم زون مختلف ہونے کی وجہ سے 2 گھڑیاں پہنتی تھیں تاکہ وہ مجھ سے صحیح وقت پر بات چیت کر سکیں۔
امیتابھ بچن نے بھی ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ کبھی کبھار تفریحاً تین گھڑیاں بھی پہنتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فلم ’جوش‘ میں کاجول اور عامر خان نے شاہ رخ کیساتھ کام کرنے سے کیوں منع کردیا تھا؟
کاجول اور شاہ رخ خان کی جوڑی فلمی دنیا کی مقبول ترین جوڑی ہے جس نے دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور بازیگر جیسی ہٹ فلمیں دی ہیں۔
معروف فلم ساز منصور خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سنہ 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’جوش‘‘ میں شاہ رخ خان کی بہن کا کردار پہلے کاجول کو آفر کیا گیا تھا۔
’’قیامت سے قیامت تک‘‘ اور ’’جو جیتا وہی سکندر‘‘ جیسی کامیاب فلمیں بنانے والے منصور خان نے فلم جوش میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے نہ صرف عامر خان بلکہ کاجول نے بھی انکار کردیا تھا۔
فلم ساز منصور خان نے بتایا کہ فلم ’’جوش‘‘ کے لیے شاہ رخ کی بہن کا کردار کاجول کو دیا گیا تھا لیکن ان کے انکار کے بعد یہ کردار ایشوریہ رائے کو دیا گیا.
فلم جوش میں شاہ رخ خان کے مدمقابل کردار راہول شرما کے لیے منصور خان نے عامر خان کا انتخاب کیا تھا لیکن جب انھیں پتا چلا کہ مرکزی کردار شاہ رخ کے پاس ہے تو وہ پیچھے ہٹ گئے تھے۔
فلم ساز منصور خان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انھوں نے شاہ رخ کی جگہ سلمان خان کو بھی میکس کے کردار کی پیشکش کی تھی لیکن اُن دنوں سلمان خان ایشوریہ رائے کو پسند کرتے تھے اور اس فلم میں انھیں اپنی بہن کا کردار ادا کرتے نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔
TagsShowbiz News Urdu